ETV Bharat / international

Thailand Explosion تھائی لینڈ میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے دس افراد ہلاک - تھائی لینڈ میں آتش بازی کا دھماکہ

جنوبی تھائی لینڈ میں پٹاخوں کی ایک فیکٹری میں ہفتے کے روز ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ explosion at firecracker factory in Thailand

تھائی لینڈ میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے دس افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 11:21 AM IST

بنکاک: تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے ناراتھیوات میں ہفتہ کو پٹاخے بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم دس لوگوں کی موت اور 118 زخمی اور جھلس گئے، اس کے علاوہ 200 سے زیادہ رہائشی مراکز اور ایک مقامی بازار بھی حادثہ سے متاثر ہوا۔ تھائی میڈیا نے بتایا کہ دھماکا تقریباً 03:00 بجے ہوا۔ تھائیرتھ ڈیلی اخبار کی خبر کے مطابق، ملائیشیا کی سرحد سے متصل تھائی شہر سو نگائی کولک میں زیر تعمیر آتش بازی کے کارخانے کے گودام میں دھماکہ ہوا۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ ویلڈنگ کے دوران ایک چنگاری کی وجہ سے ہوا جو آتش بازی کے ڈبے میں گری۔ دھماکے سے لگنے والی آگ پر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے تک قابو پالیا گیا۔ اخبار نے کہا کہ پولیس اور صوبائی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس دھماکے سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دھویں کے اٹھتے ہوئے شعلے دیکھے جا سکتے ہیں۔ پٹاخے کے کارخانے میں دھماکے کے باعث کئی کاریں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا اور ملبہ اردگرد بکھر گیا۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک زیر تعمیر ایلیویٹڈ سڑک گرنے سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔ بنکاک میٹروپولیٹن انتظامیہ کے مطابق 11 جولائی کو پیش آنے والے اس حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: China Explosion شمالی چین میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.