ETV Bharat / international

Fire in New Zealand ویلنگٹن میں ہاسٹل کی عمارت میں آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک - نیوزی لینڈ کے ہاسٹل میں آتشزدگی کا واقعہ

نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں منگل کو چار منزلہ ہاسٹل میں آگ لگنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ معلومات نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے دی ہے۔ Fire in hostel building in Wellington

ویلنگٹن میں ہاسٹل کی عمارت میں آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک

author img

By

Published : May 16, 2023, 12:16 PM IST

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی راجدھانی ویلنگٹن میں رات کو ایک چار منزلہ ہاسٹل کی عمارت میں آگ گئی جس میں متعدد افراد ہلاک اور 30 ​​سےزائد لوگوں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے منگل کے روز یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وسطی ویلنگٹن کے ایڈیلیڈ روڈ پر واقع لوفرز لاج ہاسٹل میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 12.30 بجے آگ لگ گئی۔ آگ بالائی منزل سے شروع ہوئی۔ پولیس کے ابتدائی جائزے کے مطابق فی الحال مرنے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی جا سکتی لیکن اندازہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 سے کم ہے۔ پولیس کے مطابق عمارت سے مجموعی طور پر 52 افراد کو باہر نکالا گیا اور کم از کم پانچ کو چھت سے بچایا گیا، تاہم دیگر کا پتہ نہیں چل سکا۔ پانچ افراد کو اسپتال بھیجا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ عمارت میں تقریباً 90 افراد مقیم تھے اور لوگوں کو باہر نکالنے کے بعد بھی تقریباً 30 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ مارننگ نیوز پروگرام سے بات کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز نے کہا کہ مزید اموات ہو سکتی ہیں۔ فی الحال پولیس آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں کر سکی ہے۔ ویلنگٹن سٹی کونسل کے ترجمان رچرڈ میک لین نے کہا کہ عمارت میں کئی معمر افراد موجود تھے۔ واضح رہے اپریل 2023 میں متحدہ عرب امارات میں دبئی کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے چار بھارتی سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Beijing Hospital Fire Incident بیجنگ کے اسپتال میں آگ لگنے سے اکیس افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.