ETV Bharat / international

پاکستان: سڑک حادثات میں آٹھ افراد ہلاک، متعدد لوگ زخمی - خیبر پختونخواہ حادثہ

پاکستان میں تین الگ الگ سڑک حادثات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 35 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ Pakistan Road Accidents News

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 1:23 PM IST

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تین الگ الگ سڑک حادثات میں تقریباً آٹھ افراد ہلاک جب کہ 35 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ سرکاری راحت رساں تنظیم ریسکیو 1122 کے مطابق ہفتے کو پیش آنے والے اس حادثہ میں چار مسافر جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ مشرقی پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے فتح جنگ میں پیش آیا۔ یہاں ایکسپریس وے پر ایک کار ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ کار ڈرائیور گاڑی سے کنٹرول کھو بیٹھا اور تیز رفتار کار پیچھے سے آنے والی بڑی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
مزید پڑھیں: پونچھ کے منڈی علاقے میں سڑک حادثہ، سات باراتی زخمی

اونتی پورہ میں دوران شب پیش آئے حادثے میں دو افراد ہلاک
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ایک اور حادثے میں شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کے علاقے کالام میں سیاحوں کو لے جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ وہیں اسلام آباد کے علاقے شاہدرہ کے قریب ایک اسکول بس حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں ایک اسکول ٹیچر جاں بحق اور طلباء سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.