ETV Bharat / international

Mexico Road Accident میکسیکو میں سڑک حادثے میں تیرہ افراد کی موت

میکسیکو میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ شمالی ریاست تامولیپاس میں ایک ہائی وے پر ٹرک اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ Road Accident in Tamaulipas

میکسیکو میں سڑک حادثے میں تیرہ افراد کی موت

author img

By

Published : May 15, 2023, 11:21 AM IST

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی شمال مشرقی ریاست تامولیپاس میں ٹریلر اور ٹرک میں آگ لگنے سے کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پبلک سیکورٹی کے ریاستی سکریٹریٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ’’حادثہ اتوار کی صبح ہائی وے 83 سے منسلک ہیڈلگو- زراگوزا سیکشن پر پیش آیا۔ حادثے میں گاڑی تباہ ہوگئی اور آگ لگنے سے گاڑیوں میں موجود افراد جل گئے۔ ہائی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، لیکن ریاستی حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں اور رفتار کی حد اور اشاروں کی پابندی کریں۔ مقامی حکام کے مطابق، دونوں گاڑیاں ریاست کے دارالحکومت سیوڈاڈ وکٹوریہ کے مضافات میں ایک ہائی وے پر آپس میں ٹکرا گئیں اور تصادم کے بعد ان میں آگ لگ گئی۔ جب افسران جائے حادثہ پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ٹرک جائے وقوعہ پر نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وین میں سوار مسافروں میں بچے بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں مغربی میکسیکو میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہاں سیاحوں کی ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ نیریٹ اسٹیٹ کے پراسکیوٹر کے دفتر نے یہ اطلاع دی تھی۔ یہ حادثہ دارالحکومت نیریٹ، ٹیپک اور پورٹو والارٹا شہر کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ نیریٹ پراسکیوٹر آفس نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ سیاحوں کی بس کے حادثے میں 11 خواتین اور سات مرد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Mexico Bus Accident میکسیکو میں بس حادثے میں اٹھارہ لوگوں کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.