ETV Bharat / international

Explosion in China مشرقی چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے پانچ افراد ہلاک - چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ

چین میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث یہاں کم از کم 5 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ یہ دھماکہ پیر کو ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ چین کے مشرقی علاقے میں ہوا۔ Explosion at chemical plant in eastern China

مشرقی چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے پانچ افراد ہلاک

author img

By

Published : May 2, 2023, 9:15 AM IST

جینان: مشرقی چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر لیاوچینگ میں واقع کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ہونے سے پانچ افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ پیر کی صبح لکسی کیمیکل گروپ کے ہائیڈروجن پیروکسائیڈ پروڈکشن ایریا میں پیش آیا۔ زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے، جس کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔ جائے وقوعہ پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق اس دھماکے میں 5 افراد کی موت کے علاوہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ جس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ یہ دھماکہ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پروڈکشن ایریا میں ہوا جو لکسی کیمیکل میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 18 اپریل کو چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ کے شہر جنہوا میں ایک فیکٹری کی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ آگ لگنے کے بعد ووئی کاؤنٹی کے صنعتی علاقے میں عمارت کی تیسری منزل پر لوگ پھنس گئے۔ یہ اطلاع مقامی حکام نے دی۔ وہیں 19 اپریل کو چین کے دارالحکومت میں ایک اسپتال کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے 29 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی ٹیمیں بیجنگ کے چانگ فینگ ہسپتال میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 71 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ان میں سے کئی لوگ زخمی ہوئے، جنہیں دوسرے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Beijing Hospital Fire Incident بیجنگ کے اسپتال میں آگ لگنے سے اکیس افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.