ETV Bharat / international

Imran Khan Arrested عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج سماعت کے لیے عمران خان کورٹ میں پیش ہوئے تھے، جہاں انہیں رینجرز کورٹ سے ہی گرفتار کر لیا ہے۔ ان گرفتاری کے بعدا اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 9, 2023, 6:12 PM IST

اسلام آباد پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ حالات معمول کے مطابق ہیں اور دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ اس کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں کئی مقامات سے توڑ پھوڑ اور آگزنی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

عمران کی جماعت پی ٹی آئی نے ابتدائی طور پر ان کی گرفتاری کو اغوا قرار دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے ٹویٹ کیا، 'پی ٹی آئی کے صدر عمران خان کو پاکستان رینجرز نے اغوا کرلیا۔' پی ٹی آئی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان کو گرفتاری کے دوران پاکستانی رینجرز نے دھکا دیا، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے۔ ان تین ویڈیوز کے ذریعے سمجھیں کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو کیسے گرفتار کیا گیا۔

ویڈیو میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ایک کاغذ پر دستخط کر رہے ہیں۔ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب عمران مقدمات کی سماعت کے لیے عدالت کے بائیو میٹرک روم میں موجود تھے۔ تبھی پاک رینجرز شیشے توڑ کر عمران خان کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو مقدمات کی سماعت کے لیے عدالت پہنچے تھے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق یہ سارا واقعہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پیش آیا۔ عمران منگل کی سہ پہر دو مقدمات کی سماعت کے لیے یہاں پہنچے تھے، جس کے بعد انہیں کورٹ روم سے حراست میں لے لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے واقعے کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Al Qadir Trust case القادر ٹرسٹ کیس کیا ہے؟ جس میں عمران خان کو گرفتار کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.