واشنگٹن: امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں مار-اے-لاگو گھر کی تلاشی میں ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے ثبوت ملنے کی توقع ہے۔ حال ہی میں جاری کئے گئے امریکی عدالت کے دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی نے ایک جج سے یہ بات کہی ہے۔ Search of Trumps house by FBI
گزشتہ 8 اگست کو ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر کی تلاشی کے دوران مختلف اخبارات اور رسالوں کے ساتھ خفیہ فائلیں جمع کئے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ سابق صدر نے تین مختلف وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس میں کلاسیفائیڈ انفارمیشن کو کنٹرول کرنے والا جاسوسی ایکٹ بھی شامل ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تلاشی کے دوران انتہائی کلاسیفائیڈ انفارمیشن منظر عام پر آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: FBI Searches Trump Residence: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کی چھاپہ ماری
یو این آئی