ETV Bharat / international

Airstrikes in Yemen: یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک - یمن میں فضائی حملہ

سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے ایک دن بعد سعودی قیادت میں اتحاد فورسیز نے یمنی دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیر کنٹرول لائف انشورنس اتھارٹی کی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔Airstrikes in Yemen

Saudi-led coalition airstrikes kill 8 in Yemen after jiddah attack
یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 26, 2022, 9:55 PM IST

یمنی دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیر کنٹرول لائف انشورنس اتھارٹی کی عمارت پر ہفتہ کو سعودی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ المسیرہ ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔ اتحاد کا فضائی حملہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے شروع کرنے کے ایک دن بعد ہوا جس سے عمارت میں موجود گارڈ کوارٹرز کو نقصان پہنچا۔ اتحاد نے مشرقی صنعاء میں الحفا فوجی کیمپ اور مغربی یمن کے بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں یمنی نیشنل آئل کمپنی کے ایندھن کے ٹینک پر بھی فضائی حملے کیے۔Airstrikes in Yemen

سعودی اتحاد نے صنعاء اور حدیدہ میں حوثی خطرے کے ذرائع کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں۔ السعودی عرب کے زیر ملکیت ٹی وی چینل العربیہ ٹی وی نے اتحادیوں کی ایک ریلیز کا حوالہ دیتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر یہ اطلاع دی۔ جمعہ کو حوثی باغیوں نے سرحد پر واقع سعودی عرب کے تیل کے اڈوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں سعودی تیل کی تنصیبات پر یہ تیسرا حملہ ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق حوثیوں کے حملے کی وجہ سے بندرگاہی شہر جدہ میں آرامکو کے تیل اسٹیشن میں آگ لگنے کے ساتھ ساتھ سعودی شہروں کو بھی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Saudi Arabia Requests UNSC Meeting: سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا

جمعہ کو ایک ریلیز میں حوثی ملیشیا نے یمن کی بندرگاہ پر سعودی زیرقیادت اتحاد کے محاصرے کو توڑنے کے لیے سعودی عرب میں ایک اہم تنصیب کے خلاف مزید حملے کی بات کہی ہے جس پر حوثی جنگجوؤں کے کنٹرول میں ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران وسطی یمن کے تیل سے مالا مال شعبہ اور مآرب صوبوں میں کئی اسٹریٹجک اضلاع کو کھونے کے بعد حوثی ملیشیا نے اتحاد کی حمایت یافتہ یمنی فوج سے لڑنے کے بعد برتری حاصل کی ہے۔ یمن 2014 سے خانہ جنگی کی زد میں ہے جب ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے کئی شمالی صوبوں پر قبضہ کر لیا تھا اور سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دارالحکومت صنعا سے بے دخل کر دیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.