ETV Bharat / international

Hajj Visa-SAUDIA: جعلسازی سے بچنے کے لیے سعودی عرب نے حج ویزہ کا آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا - سعودی حکومت

جعل سازی کی خبروں کے درمیان حکومت سعودی عرب نے جعلی ٹریول ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے حج ویزہ کا آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔Hajj Visa-SAUDIA

جعلسازی سے بچنے کے لیے سعودی عرب نے حج ویزہ کا آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 8:54 PM IST

حج کے سلسلے میں جعل سازی کی خبروں کے درمیان حکومت سعودی عرب نے جعلی ٹریول ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے متعدد مغربی ممالک سے خواہشمند عازمین حج کے لیے سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے ویزا کی درخواست دینا لازمی قرار دیا ہے۔ Hajj Visa-SAUDIA ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے یہ نیا نظام اس وقت نافذ کیا گیا جب سعودی حکومت دو سال کے بعد سالانہ حج کے لیے بیرون ملک سے 8 لاکھ 50 ہزار مسلمانوں کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کر رہی ہے۔ کیونکہ ان دو برس کے دوران عالمی وبا کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب میں غیر موجود عازمین کو بھی جج کی ادائیگی سے روک دیا گیا تھا۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ نئے نظام کا اطلاق امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، یورپ اور آسٹریلیا پر ہوگا۔

ایک اور سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پہلے عازمین حج ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے تھے جو حج کے سفر کا اہتمام کرتی تھیں مگر یہ ایک ایسا نظام تھا جو بعض اوقات جعلسازی کا باعث بنتا تھا جس میں جعلی ٹریول ایجنسیاں متاثرین کے پیسے لوٹتی تھیں۔ سعودی حکومت نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ ملک کے اندر اور بیرونِ ملک سے 10 لاکھ مسلمانوں کو رواں سال حج میں شرکت کرنے کے لیے اجازت دیں گے۔

وزارت حج نے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی سرکاری میڈیا نے ایک ہفتہ قبل آن لائن پورٹل کا اعلان کیا تھا جس میں رجسٹریشن کی مدت پیر کو ختم ہوچکی ہے اور جن عازمین حج نے رجسٹریشن کرائی ہے ان کو حج ویزا کی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے اعتراف کیا کہ متاثرہ ممالک سے تعلق رکھنے والے کچھ مسلمانوں نے آن لائن پورٹل کے اعلان سے قبل ہی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے خود کو رجسٹر کرنے کی کوشش کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کو بھی حج ویزا کی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا لیکن شرط یہ ہے کہ انہوں نے وزارت حج کی تسلیم شدہ ایجنسی کے ذریعے رجسٹریشن کرائی ہو۔

وزارت حج نے کہا ہے کہ رواں سال کا حج صرف 65 سال سے کم عمر اور کورونا وائرس کے حفاظتی ٹیکے لگائے والے مسلمانوں تک محدود ہوگا اور ملک کے باہر سے آنے والوں کو سفر کے 72 گھنٹوں کے اندر اندر لیے گئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ جمع کرانا ہوگا۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی عرب کی حکومت نے کہا کہ اب بند جگہوں پر زیادہ تر ماسک کی ضرورت نہں ہوگی۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مسجد الحرام، اور مدینہ میں مسجد نبوی میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے مالکان اگر چاہیں تو ماسک پہننے پر بھی اصرار کر سکتے ہیں، حالانکہ حالیہ مہینوں میں ماسک پہننے کو پر زیادہ زور نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Umrah Permission: سعودی حکومت نے چند شرائط کے ساتھ عمرہ کی دی اجازت

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.