ریاض: سعودی عرب نے آئندہ حج سیزن کے لیے جنرل سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے Saudi Arabia General Security Plan۔ شنہوا خبر رساں ایجنسی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وزیر داخلہ اور سُپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے پبلک سکیورٹی حکام کے کاموں اور ذمہ داریوں کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ حج کا منصوبہ جس پر مختلف تنظیمیں عمل درآمد کریں گی۔ Saudi Arabia Approves Haj Security Plan
اس منصوبے میں مکہ، مدینہ اور دیگر علاقوں میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے شہری دفاع کے اقدامات شامل ہیں۔ پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر محمد عبداللہ الباسامی نے کہا کہ اس منصوبے میں تمام سیکیورٹی، تنظیمی، ٹریفک اور انسانی امور کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اپریل میں سعودی عرب نے رواں برس 10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی عازمین حج کی آمد کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے ریاست نے حجاج کی نقل و حمل کرنے والی ایئر لائنز کے لیے نئے قوانین بھی جاری کیے تھے۔ نئے قوانین کے مطابق عازمین حج کی عمر 65 برس سے کم ہونی چاہیے۔ COVID-19 ویکسین کی بنیادی خوراک کے ساتھ ویکسینیشن مکمل کر لی ہے اور روانگی کے 72 گھنٹے کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ جمع کروانا ہوگا۔
مزید پڑھیں: