ETV Bharat / international

Haifa Al Jedea as Ambassador یورپی یونین میں سعودی عرب کی جانب سے خاتون سفیر مقرر - یورپی یونین میں سعودی کی جانب سے خاتون سفیر مقرر

ہیفا بنت عبد الرحمٰن الجدیع کو یورپی یونین کے لیے سعودی عرب کے سفیرمقرر ہوئیں۔ ہیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے میں ہیڈ آف پبلک ڈپلومیسی کی حیثیت سے بھی فرائض نبھا چکی ہیں۔Saudi Arabia appoints female Ambassador To EU

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 4, 2023, 5:20 PM IST

ریاض: سعودی عرب نے یورپی یونین کی ایٹمی توانائی کی یورپین سوسائٹی میں سعودی سفارتی مشن کی سربراہ ہیفا بنت عبد الرحمٰن الجدیع کو مقرر کردیا۔ اردو نیوز کے مطابق یورپی یونین میں نئی سعودی سفیر ہیفا بنت عبد الرحمٰن الجدیع نے منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے قصر یمامہ ریاض میں حلف اٹھایا۔ ہیفا بنت عبد الرحمٰن الجدیع کو یورپی یونین کے لیے سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ ایٹمی توانائی کی یورپین سوسائٹی میں سعودی سفارتی مشن کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔Saudi Arabia Appoints Haifa Al Jedea As Ambassador

ہیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع کولمبیا یونیورسٹی سے مذاکرات اور تنازعات کے موضوع پر ماسٹرز ہیں، وہ بین الاقوامی تعلقات پر بھی ماسٹرز ڈگری رکھتی ہیں جبکہ سراکوس یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویشن بھی کر رکھی ہے۔انہوں نے اپنی عملی زندگی کے آغاز میں بین الاقوامی تعلقات اسٹریٹجک کمپنیوں اور رابطہ جات پر توجہ مرکوز کی، وزارت سیاحت اور وزارت خارجہ میں مشیر برائے بین الاقوامی تعلقات کے طور پر بھی کام کیا۔ ہیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے میں ہیڈ آف پبلک ڈپلومیسی کی حیثیت سے بھی فرائض نبھا چکی ہیں، انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں کئی سال خدمات انجام دیں۔

یورپی یونین میں سفیر کے طور پر تعیناتی قبل سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ میں (ایس آر ایم جی تھنک) میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کر رہی تھیں۔ایس آر ایم جی کی سی ای او جمانا الراشد نے ہیفا الجدیع کو سفیر تعینات کیے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہیفا الجدیع نے ایس آر ایم جی تھنک کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا اور محدود وقت میں بڑے کارنامے انجام دیے۔ ہیفا بنت عبد الرحمٰن الجدیع نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے تاثرات میں کہا کہ یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سربراہ اور سفیر کی حیثیت سے تعیناتی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعتماد پر قیادت کی شکر گزار اور ممنون ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Saudi Drops Some Friday Preachers سعودی میں جمعہ خطیبوں کو متبادل تعینات کرنے کا اختیار نہیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.