اسلام آباد: پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے بچے کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پشاور کے 4 سالہ احمد مصطفیٰ سے ملاقات کی۔۔Pakistan Floods
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے احمد مصطفیٰ اور اس کے والد سے ملاقات کی اور سعودی سفیر نے 4 سالہ احمد اور اس کے والدین کو عمرے کی ادائیگی کیلئے بھیجنے کا اعلان کیا۔ سعودی سفارت خانے کے مطابق بچے کے والد نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ہر آزمائش میں ساتھ کھڑے رہنے پر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں 4 سالہ بچہ سیلاب زدگان کیلئے اپنی جمع کی گئی ساری رقم امدادی کیمپ جمع کراتا ہے۔ جمع پونجی کے خرچ کے حوالے سے پوچھنے پر بچہ بتاتا ہے کہ یہ رقم عمرے کیلئے جمع کر رہا تھا۔ پشاور کے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی اور اب سعودی سفارتخانے نے بچے کو والد کے ہمراہ مہمان بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Floods in Pakistan پاکستان میں سیلاب سے مزید گیارہ اموات
یو این آئی