ETV Bharat / international

Luna 25 Crashes on Moon روس کا قمری مشن ناکام، لونا 25 چاند کی سطح سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار - روس کا چاند مشن

روس کے خلائی جہاز لونا 25 کو اس مہینے کی شروعات میں لانچ کیا گیا تھا اور پیر کو چاند کے جنوبی قطب پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا تھا۔ دراصل 1976 کے بعد روس کا یہ پہلا قمری مشن تھا لیکن یہ کامیاب نہیں ہو سکا۔ اب سب کی نگاہیں بھارت کے چندریان تھری پر مرکوز ہے جو 23 اگست کو چاند پر لینڈ ہونے والا ہے۔

Russia's Luna-25 mission ends after crashed into the moon
روس کا قمری مشن ناکام، لونا 25 چاند کی سطح سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 5:14 PM IST

ماسکو: روس کا چاند مشن ناکام ہوگیا ہے، جب اس کا لونا 25 خلائی جہاز کنٹرول سے باہر ہو گیا اور چاند کی سطح سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگیا۔ روس کی ریاستی خلائی کارپوریشن، روسکوموس نے کہا کہ اس کا خلائی جہاز سے رابطہ تکنی خرابی کی وجہ سے منقطع ہو گیا تھا اور اتوار کو لونا 25 بے قابو ہوکر ایک غیر متوقع مدار میں چلا گیا اور چاند کی سطح سے ٹکرانے کے نتیجے میں اس کا وجود ختم ہو گیا۔ اس خلائی جہاز کو پیر کو چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کرنی تھی تاکہ چاند کے اس حصے کا پتہ لگایا جا سکے جس کے بارے میں سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس میں منجمد پانی اور قیمتی عناصر شامل ہو سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تقریباً 50 سال بعد روس کا یہ پہلا قمری مشن تھا۔ سوویت یونین کے انہدام کے بعد روس نے کوئی قمری مشن شروع نہیں کیا۔ لیکن یہ کامیاب نہیں ہو سکا۔ اب سب کی نظریں بھارت پر ہوں گی، جس کا چندریان 3 خلائی جہاز بدھ (23 اگست) کو چاند کے جنوبی قطب پر لینڈ کرنے والا ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) کے مطابق چندریان تھری 23 اگست 2023 بروز بدھ کو تقریباً 18:04 بجے چاند پر اترنے والا ہے۔ خلائی جہاز اب اپنی آخری منزل، چاند کے قطب جنوبی سے صرف تین دن کی دوری پر ہے۔ واضح رہے کہ اگر اسرو چاند پر کامیاب سافٹ لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو پھر بھارت، امریکہ، روس اور چین کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.