ماسکو: روس کی لوکوئیل آئل کمپنی کے چیئرمین راول میگنوف کی ماسکو میں اسپتال کی کھڑکی سے گر کر موت ہوگئی۔ بی بی سی نے روسی میڈیا کے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ 67 سالہ میگنوف کا شہر کے سینٹرل کلینیکل اسپتال میں علاج کیا جا رہا تھا اور وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ وہ ایسے پراسرار حالات میں مرنے والے کئی ممتاز کاروباری ایگزیکٹوز میں سے ایک ہیں۔ لوکوئیل کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ راول میگنوف کا انتقال شدید بیماری کے بعد ہوا لیکن اس نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔Russian top oil executive dies
روس کے یوکرین پر حملے کے فوراً بعد لوکوئیل نے جنگ کے خاتمے کی اپیل کی تھی۔ لوکوئیل بورڈ نے مارچ کے اوائل میں اس سانحہ کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، یوکرین میں تنازعہ کے جلد از جلد خاتمے کرنے کی اپیل کی تھی۔ میگنوف نے دو سال قبل لوکوئیل کے بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے 1993 میں اس پرائیویٹ آئل کمپنی میں کام کرنا شروع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
Russian TV Journalist House Arrest: روسی عدالت نے خاتون صحافی کو نظر بند کرنے کا حکم دے دیا
Car Blast in Moscow: پوتن کا دماغ سمجھے جانے والے فلسفی الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی کار دھماکے میں ہلاک
روسی خبروں میں کہا گیا ہے کہ میگنوف کی لاش سینٹرل کلینکل ہسپتال کے گراؤنڈ سے ملی ہے جہاں روس کی سیاسی اور کاروباری اشرافیہ کا اکثر علاج کیا جاتا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ چھٹی منزل کی کھڑکی سے گرے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے قانون نافذ کرنے والے ایک نامعلوم ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میگنوف نے خودکشی کی تھی اور انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ نیوز سائٹ آر بی کے نے یہ بھی کہا کہ پولیس خودکشی کے امکان کی تحقیقات کر رہی ہے۔