ETV Bharat / international

Putin Praises Pm Modi: روسی صدر پوتن نے بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی کی تعریف کی - Russian President Vladimir Putin

پوتن نے ایک بار پھر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔ پوتن نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو ایک آزاد خارجہ پالیسی کو نافذ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور سچے محب وطن ہیں۔ وہ اپنے لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔ Putin praised India independent foreign policy

روسی صدر پوتن نے بھارت کے آزاد خارجہ پالیسی کی تعریف کی

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 12:27 PM IST

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک بار پھر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔ جمعرات کو روسی صدر نے بھارت کے وزیر اعظم کی زبردست تعریف کرتے ہوئے روس اور بھارت کے پرانے تعلقات کا بھی ذکر کیا۔ پوتن نے یہ باتیں ماسکو میں ولدائی ڈسکشن کلب کے 19ویں سالانہ اجلاس میں کہی۔ جس کی چرچہ میڈیا میں زوروں پر ہے۔ Putin Praises Pm Modi

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو ایک آزاد خارجہ پالیسی کو نافذ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ایک سچے محب وطن ہیں۔ وہ اپنے لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔ مودی آئس بریکر کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک اور لوگوں نے بھارت پر بہت سی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی لیکن ان سب کے باوجود مودی نے بھارت پر پابندیاں لگانے کی تمام کوششوں کو ناکام کر دیا۔ بھارت نے ترقی میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور بھارت کا مستقبل بہتر ہے۔

جمعرات کے روز ولادیمیر پوتن نے کیا کہ دنیا دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد اب شاید "سب سے خطرناک" دہائی میں داخل ہو رہا ہے، پوتن نے یوکرین تنازعہ کو مغربی تسلط کے خلاف روس کی وسیع جدوجہد کے حصے کے طور پر متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاملات میں مغربی تسلط اب ختم ہو رہا ہے، پوتن نے اصرار کیا کہ روس نہ صرف مغرب کو چیلنج کر رہا ہے بلکہ اپنے وجود کے حق کے لیے بھی لڑ رہا ہے۔ Putin Praises Pm Modi

پوتن یہ بات اس وقت بول رہے تھے جب یوکرین کے فوجیوں نے ماسکو کے زیر قبضہ علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔ پوتن نے سالانہ ولدائی ڈسکشن کلب کے ممبران کے سوال و جواب کے ایک طویل سیشن میں بتایا کہ یہ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد شاید یہ سب سے خطرناک دہائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یک قطبی دنیا ماضی کی بات ہوتی جا رہی ہے۔ جب کہ مغرب آج بھی انسانیت پر حکمرانی کی کوشش کر رہا ہے۔ حالانکہ وہ اس قابل نہیں تھا۔ دنیا میں زیادہ تر لوگ اب اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے۔ روسی صدر نے موجودہ بحران کو روس کی بقا کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس مغرب کی اشرافیہ کو چیلنج نہیں کر رہا ہے بلکہ روس صرف اپنے وجود کے حق کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

پوتن نے روس پر لگے ڈرٹی بموں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اپنے فوجیوں کے خلاف ایسے ہتھیار استعمال کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ پیر کے روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدگی سے دو مقامات کا دورہ کیا ہے، جن پر ماسکو نے سوال اٹھائے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایجنسی کے معائنہ کاروں کو کچھ بھی ناگوار نہیں ملا اور وہ آنے والے دنوں میں دوبارہ سفر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پوتن نے کہا کہ ہم بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے دورے کے حق میں ہیں اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہیے۔ Putin Praises Pm Modi

واضح رہے کہ ڈرٹی بم ایک روایتی بم ہے جس میں حیاتیاتی اور کیمیائی مواد ہوتی ہے جو ایک دھماکہ کے بعد ہوا میں پھیل جاتی ہے جس سے بڑی تباہی ہوتی ہے۔ گزشتہ ہفتہ روسی وزیر دفاع سرگیئی شوئیگو نے فرانس، امریکہ، برطانیہ، چین اور بھارت میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت میں یوکرینی ڈرٹٰی بم کے دعوؤں کو دہرایا تھا۔ حالانکہ فرانس، امریکہ اور برطانیہ سبھی نے روس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ ناٹو کے سربراہ جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔ اس درمیان کیو نے کہا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ روس اس جھوٹ کو ثابت کرنے کے لیے اپنے ہی فوجیوں پر ڈرٹی بموں سے حملہ کر سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.