ETV Bharat / international

Putin on West Countries دوسری جنگ عظیم کے بعد سے دنیا خطرناک دور سے گزر رہی ہے، پوتن

روسی صدر پوتن نے مغربی ممالک پر سخت تنقید کرتے ہوئے مغربی ممالک کے رویے کو انتہائی گھناؤنا اور خطرناک قرار دیا۔ انہوں کہا کہ یہ ممالک دوسروں کی خود مختاری اور انفرادیت کو قبول نہیں کرتے۔ عالمی معاملات میں مغربی ممالک کا یہ تسلط اب ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ روس نہ صرف مغرب کو چیلنج کر رہا ہے بلکہ اپنے وجود کے حق کے لیے بھی لڑ رہا ہے۔ Putin on west countries

Russian President Vladimir Putin
روس کے صدر ولادیمیر پوتن
author img

By

Published : Oct 28, 2022, 3:39 PM IST

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ دنیا دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اب تک کی سب سے خطرناک دہائی سے گزر رہی ہے۔ روسی صدر نے جمعرات کو ایک تقریر میں یوکرین پر روسی حملے کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ اس سے ان کا ملک بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ پڑگیا ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ دوسرے ممالک کو جوہری حملوں کی دھمکی دے کر روس کے خلاف متحد کر رہے ہیں۔ Putin on west countries

یوکرین میں حالیہ ناکامیوں اور تقریباً تیس لاکھ روسیوں کو جنگ میں بھیجنے کے فیصلے کے خلاف گھر میں بڑھتے ہوئے غصے کے درمیان صدر کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے والے دانشوروں کے ایک فورم والدیئی کی سالانہ میٹنگ میں پوتن نے کہا کہ عالمی معاملات میں مغربی تسلط کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ روس نہ صرف مغرب کو چیلنج کر رہا ہے بلکہ اپنے وجود کے حق کے لیے بھی لڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Russian Defense Minister Talks to Rajnath روسی وزیر دفاع کی راج ناتھ سے ٹیلیفونک بات چیت، ڈرٹی بم کے ممکنہ استعمال سے متعلق تبادلہ خیال

والدیئی ڈسکشن کلب Valdai Discussion Club کے ممبران سے سوال و جواب کے سیشن میں پوتن نے کہا کہ یہ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد شاید سب سے خطرناک، غیر متوقع اور ساتھ ہی اہم دہائی ہے۔ یہ کسی حد تک انقلابی ہے، جس میں یوکرین کی جارحیت کو عالمی نظام میں تبدیلی کا حصہ قرار دیا گیا۔

ولادیمیر پوتن نے کہا کہ دنیا میں مغربی تسلط کا تاریخی دور ختم ہونے والا ہے۔ یک قطبی دنیا اب ماضی کی بات ہونے جا رہی ہے۔ تاہم مغرب اب بھی انسانیت پر حکمرانی کی پوری کوشش کر رہا ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہو گا۔ دنیا میں زیادہ تر لوگ اب اس طرح جینا نہیں چاہتے۔ روسی صدر نے موجودہ بحران کو روس کی بقا کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس مغرب کی اشرافیہ کو چیلنج نہیں کر رہا، روس صرف اپنے وجود کے حق کے دفاع کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Putin Praises Pm Modi: روسی صدر پوتن نے بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی کی تعریف کی

پوتن نے یوکرین کی جانب سے ڈرٹی بموں کے استعمال کے امکان کے بارے میں بھی بات کی۔ پوتن نے کہا کہ یوکرین اپنے فوجیوں پر ڈرٹی بم استعمال کرنے کی اپنی تیاریوں کو چھپانے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ پیر کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے روس کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس نے جن دو مقامات پر سوالات اٹھائے تھے ان کی چھان بین کی گئی لیکن کچھ نہیں ملا۔

گزشتہ ہفتے روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے برطانیہ، امریکا، بھارت، چین اور فرانس میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت میں یوکرین کی جانب سے ڈرٹی بموں کے استعمال کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ فرانس، برطانیہ اور امریکہ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ ساتھ ہی نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے خبردار کیا کہ روس اس الزام کے ذریعے یوکرین میں جارحیت بڑھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jaishankar to visit Moscow وزیر خارجہ ایس جے شنکر اگلے ماہ روس کا دورہ کریں گے

پوتن نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں پہلے کوئی بیان نہیں دیا گیا تھا۔ ہم نے جو کچھ کہا وہ مغربی ممالک کے بیانات کے جواب میں تھا۔دراصل روسی صدر نے اگست میں اس وقت کی برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کے اس بیان کی طرف بھی اشارہ کیا جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر حالات ایسے بن گئے کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا بٹن دبانا ضروری ہو گیا تو وہ تیار رہیں گی۔

پوتن نے کہا کہ سابق برطانوی وزیر اعظم کے اس طرح کے بیان کے باوجود برطانیہ کے کسی اتحادی نے اس بیان پر اعتراض نہیں کیا۔ تو آپ ہم سے کیا توقع رکھتے ہیں کہ ہم خاموش رہیں گے اور ایسا دکھاوا کریں گے جیسے ہم نے کچھ سنا ہی نہیں؟ تاہم روسی صدر نے خود یہ بیان دیا کہ روس اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ ان کے ایسے بیانات کو واضح طور پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کے طور پر دیکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.