ETV Bharat / international

Russian Official On NATO روس کا نیٹو کے ساتھ خطرناک جنگ کا انتباہ

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 7:21 PM IST

روس نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہمی اور کیف سے بڑھتا فوجی تعاون نیٹو کو روس کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کے خطرناک حد تک قریب لے آیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بتایا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یوکرین کے لیے مغربی فوجی امداد پہلے ہی 42.3 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں سے 28.3 بلین ڈالر امریکا نے فراہم کیے ہیں۔Russian Official On NATO

Etv Bharat
Etv Bharat

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہمی اور کیف سے بڑھتا فوجی تعاون نیٹو کو روس کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کے خطرناک حد تک قریب لے آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نیٹو ممالک کیف حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی، انٹیلی جنس فراہم کرنے، اہلکاروں کو تربیت دینے اور جنگی کارروائیوں کے طریقہ کار کے بارے میں ہدایات جاری کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس طرح کے عمل سے نیٹو ممالک روس کے ساتھ براہ راست مسلح تصادم کی خطرناک لائن کے قریب آ رہے ہیں۔Russian Official On NATO

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان مزید بتایا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یوکرین کے لیے مغربی فوجی امداد پہلے ہی 42.3 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں سے 28.3 بلین ڈالر امریکا نے فراہم کیے ہیں۔ ماریا زاخارووا نے نیٹو ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیف حکومت کی طرف سے کیے جانے والے جرائم میں شامل ہیں، آپ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے اسپانسر ہیں جو کیف حکومت کی سرپرستی میں اور نیٹو کی براہ راست شرکت کے ساتھ ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: NATO on Russian occupation روس کا یوکرین میں قبضہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے خطرناک پیش رفت، نیٹو

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.