حیدرآباد: ویمنز ایشیا کپ 2024 کا فائنل میں دمبولا میں کھیلا گیا۔ جہاں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 165 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں میزبان سری لنکا نے صرف دو وکٹ کھو کر 166 رنز کا ہدف 19 ویں اوورز میں بآسانی حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے اسمرتی مندانا نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے، جبکہ ریچا گھوش نے 30 رنز اور جمائمہ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے کاویشا دلہاری نے دو وکٹ حاصل کیے۔
A maiden Women's Asia Cup title for Sri Lanka 👏#SLvIND 📝: https://t.co/QjLIRY5Yfs | 📸: @ACCMedia1 pic.twitter.com/hISNnvU6nq
— ICC (@ICC) July 28, 2024
وہیں دوسری اننگز میں سری لنکا کی ہرشیتھا سماراوکرما نے سب سے زیادہ 69 رنز اور کاویشا نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔قابل ذکر ہے سری لنکا کی خاتون ٹیم نے پہلی مرتبہ ایشیا کے خطاب پر قبضہ کیا ہے۔ جبکہ بھارت یہ ٹائٹل سات مرتبہ جیت چکا ہے اور ایک مرتبہ بنگلادیش یہ خطاب اپنے نام کیا ہے۔
بھارت خواتین ٹیم کی پلیئنگ الیون: اسمرتی مندانا، شفالی ورما، اوما چھتری، ہرمن پریت کور (کپتان)، جمائمہ روڈریگس، ریچا گھوش (ڈبلیو)، دیپٹی شرما، پوجا وستراکر، رادھا یادو، تنوجا کنور، رینوکا ٹھاکر سنگھ۔
سری لنکا خواتین ٹیم کی پلیئنگ الیون: ویشامی گونارتنے، چماری اتھاپتھھو (کپتان)، ہرشیتھا سماراویکراما، کاویشا دلہاری، نیلاکشی ڈی سلوا، انوشکا سنجیوانی (ڈبلیو)، حسینی پریرا، سوگندھیکا کماری، انوشی پریہ درشنی، اودیشیکا پربودھنی، سچنی نسانسالا۔