ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: یوکرین کے شہر اوڈیسا پر روسی میزائل حملے میں اٹھارہ افراد ہلاک - روس یوکرین تنازعہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف آندری یرماک نے کہا کہ ایک دہشت گرد ملک ہمارے لوگوں کو مار رہا ہے۔ میدان جنگ میں شکست کے خوف سے وہ شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یوکرین کے صدارتی دفتر کے مطابق اوڈیسا شہر میں روسی حملے کی وجہ سے 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ Russia Ukraine War

Russian missiles kill at least 18 in Ukraine's Odesa region
یوکرین کے شہر اوڈیسا پر روسی میزائل حملے میں اٹھارہ افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 1, 2022, 7:11 PM IST

کیف: یوکرین کے حکام نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ اوڈیسا میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت اور ایک تفریحی مرکز پر تین روسی میزائلوں کے حملے میں دو بچوں سمیت 18 افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہو گئے۔ گورنر اور اوڈیسا ریجنل ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ میکسم مارچینکو نے ٹیلی گرام پر کہا کہ "بحیرہ اسود سے ٹی یو 22 ٹیکٹیکل طیارے کے ذریعے رات میں میزائل حملہ اوڈیسا کے علاقے بیلگوروڈ-ڈنیسٹر ضلع میں کیا گیا۔ تین ایکس-22 میزائل ایک اپارٹمنٹ کی عمارت اور ایک تفریحی مرکز پر فائر کیے گئے۔ Russia Ukraine War

انہوں نے کہا کہ صبح 9 بجے تک 2 بچوں سمیت 18 متاثرین کی شناخت ہو چکی ہے اور 31 افراد جن میں چار زخمی بچے اور ایک حاملہ خاتون شامل ہیں، کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ باقی آٹھ کو طبی امداد دی گئی۔ ملبے سے تین بچوں سمیت آٹھ افراد کو بچا لیا گیا۔ ریسکیو کام جاری ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Zelenskyy Addresses NATO Summit: زیلنسکی نے نیٹو کی تنقید کرتے ہوئے مزید ہتھیاروں کا مطالبہ کیا

یوکرین کے ایم پی رومن ہریشچک نے بھی مبینہ حملے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "ذرا تصور کریں، آپ جانتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ اس سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ دی گارجین کے مطابق اوڈیسا میں ایک بلند و بالا رہائشی عمارت پر روسی میزائلوں کے حملے کے بعد لوگ اپارٹمنٹس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس ہفتے کے شروع میں یوکرین کے شہر کریمینچگ میں ایک مال پر روسی میزائل حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.