ETV Bharat / international

Nancy Pelosi Trip to Taiwan: نینسی پیلوسی نے تائیوان میں امریکی لاقانونیت کا مظاہرہ کیا، روسی وزیر خارجہ

روس نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو لاقانونیت اور اشتعال انگیزی قرار دیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ اسی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جس کے بارے میں ہم یوکرین کے حالات کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ Nancy Pelosi Trip to Taiwan

Etv BharatRussian FM Lavrov
Etv Bharatروسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
author img

By

Published : Aug 3, 2022, 9:51 PM IST

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان دورہ واشنگٹن کی اس خواہش کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنی استثنیٰ اور اپنی لاقانونیت کا مظاہرہ کرے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق، انہوں نے یہ باتیں میانمار کی وزیر خارجہ وونا مونگ لون کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہیں۔ لاوروف نے اپنے میانمار کے دورے کے دوران کہا کہ "میں یہ نہیں بتا سکتا کہ امریکہ کا محرک کیا تھا لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ وہی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جس کے بارے میں ہم یوکرین کے حالات کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

لاروف نے مزید کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایسے پیش کرے کی میں جو چاہتا ہوں وہ کرتا ہوں اور اپنی لاقانونیت کا مظاہرہ کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ انہیں ایسی کوئی اور وجہ نظر نہیں آتی سوائے یہ کہ وہ چین کو تائیوان کے خلاف اکسانے کی کوشش کررہا ہے جو کہ امریکہ کی جارحانہ پالیسی کی روح میں ایک واضح اشتعال انگیزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

China Taiwan Tensions: تائیوان نے چین کی فوجی مشق کو اپنی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا

Pelosi Departs from Taiwan: امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، نینسی پلوسی تائیوان سے روانہ

Nancy Pelosi in Taiwan: ہند بحرالکاہل خطے میں تائیوان امریکہ کا اہم شراکت دار، نینسی پیلوسی

Nancy Pelosi Taiwan Visit: دھمکی کے باوجود نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں، چین نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا

ماسکو، جس کے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات یوکرین کی جنگ کے آغاز کے بعد سے کشیدہ ہیں، نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ "علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کریں"۔ وزارت نے واشنگٹن سے یہ بھی کہا کہ وہ نئی جغرافیائی سیاسی حقیقت کو تسلیم کرے جس میں اب امریکی بالادستی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔‘ واضح رہے کہ امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پلوسی دورہ مکمل کرکے تائیوان سے روانہ ہوچکی ہیں۔ وہ گزشتہ شام منگل کو تائیوان کے دورے پر تائی پے پہنچی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.