ETV Bharat / international

Putin Says Russia Defending Motherland روس مادر وطن کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا، پوتن - روس کو جوہری ہتھیاروں کی دھمکی

پوتن نے روس کو جوہری ہتھیاروں کی دھمکی دینے والے مغربی ممالک کو بدھ کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس طرح کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اپنی مادر وطن کی حفاظت کے لیے روس وہ سب کچھ کرے گا جو روس کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے مغربی ممالک ایسا دکھا رہے ہیں کہ وہ روس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ یوکرین کے عوام کو جنگ میں قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Putin Says Russia Defending Motherland

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 21, 2022, 3:45 PM IST

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کو جوہری ہتھیاروں کی دھمکی دینے والے مغربی ممالک کو بدھ کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس طرح کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اپنی مادر وطن کی حفاظت کے لیے روس وہ سب کچھ کرے گا جو روس کے لئے ضروری ہے۔ مغربی ممالک دھوکے میں نہ رہیں۔Putin Says Russia Defending Motherland

سرکاری ایجنسی 'تاس' نے یہ اطلاع دی۔ ملک کے نام ایک ٹیلی ویژن پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کی دھمکیاں دینے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہوا کا رخ کسی بھی وقت پلٹ سکتا ہے۔ ہم اپنی مادر وطن اور عوام کے تحفظ کے لیے جو بھی ضروری ہو گا کریں گے۔ اپنی آزادی کے دفاع کے لیے میں اعادہ کرتا ہوں کہ ہم وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے مغربی ممالک ایسا دکھا رہے ہیں کہ وہ روس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ یوکرین کے عوام کو جنگ میں قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 'ہمارا مقصد ڈونباس کے علاقے کو آزاد کرانا ہے۔ اس کے لیے میں نے اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے یوکرین کے آزاد علاقوں میں مزید فوجی بھیجنے کے لیے محکمہ دفاع سے بھی بات کی ہے۔ اس کے لیے حکم نامے پر دستخط ہو چکے ہیں اور بدھ سے فوج اسے بھیجنا شروع کر دے گی۔

پوتن نے اپنے خطاب میں کہاکہ 'میں آپ کی حمایت پر بھروسہ کرتا ہوں۔ یوکرین کے باشندے جو روس کے قبضے میں ہیں وہ نئے نازی ازم کے چنگل میں نہیں پھنسنا چاہتے، ایسی رپورٹیں تمام بین الاقوامی میڈیا میں ہیں۔ ان علاقوں میں لوہانسک، ڈونیٹسک، کھرسان اور زاپوریزیا میں ریفرنڈم کرایا جائے گا اور ہم ان کے ساتھ ہیں جو یوکرین کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ ان علاقوں کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ریفرنڈم جمعہ کو شروع کیا جائے گا۔دوسری جانب مغربی ممالک امریکہ، جرمنی اور فرانس وغیرہ نے واضح کر دیا ہے کہ اگر روس کی طرف سے ایسا کچھ کیا گیا تو بھی اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Shahbaz Sharif Meets Putin پوتن سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کیوں پریشان دکھے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.