ETV Bharat / international

US Aid to Ukraine: امریکہ کا یوکرین کو پچاس کروڑ ڈالر براہ راست امداد دینے کا اعلان

روس اور یوکرین کے درمیان تنازع پر امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرین کے صدر ولاد یمیر زیلینسکی کے درمیان گفتگو میں یوکرینی فوج کی مدد کے لیے اضافی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ US Aid to Ukraine اس کے علاوہ آسٹریلیا نے روس، بیلاروس پر اضافی پابندیاں بھی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔Russia Ukraine war

امریکی صدر جو بائیڈن اور یوکرینی صر زیلینسکی

author img

By

Published : Mar 31, 2022, 8:41 PM IST

روس اور یوکرین کے درمیان تنازع پر امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرین کے صدر ولاد یمیر زیلینسکی کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان گفتگو میں یوکرینی فوج کی مدد کے لیے اضافی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جوبائیڈن نے گفتگو کے دوران یوکرین کو 50 کروڑ ڈالر براہ راست امداد دینے کا اعلان بھی کیا۔ گفت و شنید سے متعلق یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن سے مخصوص دفاعی حمایت، پابندیوں کے نئے پیکیج، مائیکرو فنانشل اور انسانی امداد کے بارے میں بات ہوئی۔ دوسری جانب یوکرین کے حکام کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق یوکرین کے شہر ارپن میں روسی حملے میں 200 سے 300 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔Russia Ukraine war

ادھر سلوواکیہ نے روس کے 35 سفارتکاروں کو ملک بدرکرنےکا اعلان کیا ہے جبکہ روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول میں شہریوں کے انخلا کے لیے آج سے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ وہیں آسٹریلیا 25 اپریل سے روس اور بیلاروس سے تمام درآمدات پر 35 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کرے گا۔ آسٹریلیائی حکومت نے جمعرات کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "یکم اپریل 2022 سے آسٹریلیا روس اور بیلاروس سے موسٹ فیورٹ نیشن (ایم ایف این) کا درجہ واپس لینے اور ان ممالک سے تمام درآمدات پر 35 فیصد اضافی ٹیرف ڈیوٹی لگانے کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔" اس کا اطلاق 25 اپریل 2022 سے ہوگا اور یہ عام ٹیرف کی شرحوں کے علاوہ ہوں گے جو اس وقت نافذ ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: بورس جانسن یوکرین کو مزید مہلک ہتھیار فراہم کرنا چاہتے ہیں

20 مارچ کو آسٹریلوی حکومت نے کہا کہ یوکرین میں شہریوں کی مدد کے لیے آسٹریلیا کی طرف سے اضافی 30 ملین آسٹریلوی ڈالر مختص کیے جائیں گے۔ اب تک یہاں کی حکومت کی طرف سے 65 ملین آسٹریلوی ڈالر انسانی ہمدردی کی مد میں یوکرین کو دیے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ آسٹریلیا نے ان تمام روسی شہریوں، تنظیموں، بینکوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جنہوں نے یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کی حمایت کی ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا نے بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بیلاروسی شہریوں اور روس کی حمایت کرنے والے اداروں پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.