ETV Bharat / international

Russia Ukraine War امریکہ نے اپنے عوام کو فوری طور پر یوکرین سے روانہ ہونے کا مشورہ دیا - امریکی سفارت خانہ کا یوکرین کے لیے سکیورٹی الرٹ

امریکی سفارت خانہ امریکی شہریوں سے اپیل کیا ہے کہ وہ یوکرین چھوڑ کر نکل جائیں۔ وہیں سکیورٹی کی صورتحال انتہائی غیر مستحکم ہے اور بغیر کسی وارننگ کے مزید خراب ہو سکتی ہے۔Russia Ukraine War

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 23, 2022, 5:48 PM IST

واشنگٹن: امریکی حکومت نے یوکرین میں رہنے والے امریکیوں سے فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین کے یوم آزادی سے قبل شہری بنیادی ڈھانچے اور سرکاری تنصیبات پر حملے تیز کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔Russia Ukraine War

امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے، 'امریکی سفارت خانہ امریکی شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ نجی طور پر دستیاب زمینی نقل و حمل کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین چھوڑ کر نکل جائیں، اگر ایسا کرنا محفوظ ہے، سفارت خانہ نے کہا کہ 'یوکرین بھر میں سکیورٹی کی صورتحال انتہائی غیر مستحکم ہے اور بغیر کسی وارننگ کے مزید خراب ہو سکتی ہے۔'

یہ امریکی انتباہ ایسے وقت میں آیا ہے جب روس نے بدھ کے روز یوکرین پر اپنے حملے کے چھ ماہ مکمل کر لیے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور دیگر حکام نے بھی خبردار کیا ہے کہ روس بدھ کے روز یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر میزائل حملوں سمیت دیگر شدید حملے کر سکتا ہے۔ زیلینسکی نے اختتام ہفتہ پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'ہم سب کو آگاہ ہونا چاہیے کہ روس اس ہفتے ایک شدید حملہ کرنے کی فراق میں ہے۔' سی این این کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں شہر کی فوجی انتظامیہ نے پیر اور جمعرات کی درمیانی شب تمام بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'بڑے پیمانے پر تقریبات، جلسوں، ریلیوں اور لوگوں کے بڑے اجتماع اور تقریبات کا اہتمام کرنا منع ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Erdogan and Guterres Meet with Zelenskyy جنگ زدہ ملک میں یو این سربراہ اور ترک صدر کی یوکرینی صدر سے ملاقات

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.