ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات - روس کا یوکرین پر حملہ

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ Talks between Ukrainian and Russian in Istanbul دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا یہ چوتھا دور تھا جو تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ مذاکرات آج مکمل ہوگئے ہیں یا کل بھی جاری رہیں گے۔

استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 7:19 PM IST

یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کا آج 34 واں دن ہے۔ Russia Ukraine War 34th Day ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی یوکرین میں تباہی کا منظر جاری ہے۔ ترکی کے اہم شہر استنبول میں روسی وفد کے سربراہ ولادیمیر میڈنسکی اور یوکرین کے نمائندے ڈیوڈ ارخامیا کے درمیان منگل کو مذاکرات شروع ہوگئے۔ ایک سفارتی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ دونوں فریقین کے درمیان یہ میٹنگ ترکی کے ریسارٹ شہر انقرہ کے ڈولمابایس پیلس میں ہو رہی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے میٹنگ شروع ہونے سے قبل وفد سے خطاب کیا اور اس کے بعد وہ ہاں سے چلے گئے۔

آپ کو بتا دیں کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے اتوار کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور یوکرین میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ اطلاع اردگان کے دفتر نے دی ہے۔بیان کے مطابق اردگان نے خطے میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روسی اور یوکرینی حکام کے درمیان اگلی ملاقات استنبول میں ہونی چاہیے۔ تاہم اس کے لیے وقت کی کوئی حد نہیں بتائی گئی۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک غیرجانبداری کا اعلان کر سکتا ہے اور روس کو سلامتی کی ضمانتیں پیش کر سکتا ہے تاکہ بغیر کسی تاخیر کے امن قائم کیا جا سکے۔ صدر ولودیمیر زیلنسکی نے یہ بیان دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے متوقع دور سے پہلے دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس کے رہنما کے ساتھ صرف آمنے سامنے ملاقات سے ہی جنگ ختم ہو سکتی ہے۔ زیلنسکی نے اس بات پر بھی زور دے کر کہا کہ یوکرین کو پہلے اس کی خودمختاری کو یقینی بنانا اور ماسکو کو اس کے تراشنے یہ کسی علاقے پر قبضہ کرنے سے روکنا ہے۔ یوکرین کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ وہ ترکی میں کیف اور ماسکو کے نمائندوں کے درمیان بات چیت کے دوران کسی پیش رفت کی توقع نہیں رکھتے۔وزارت داخلہ کے مشیر ویڈیم ڈینی سنکو نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اہم مسائل پر کوئی پیش رفت ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.