ETV Bharat / international

Russia Ukraine war یوکرین کی جوابی کاروائی، خارکیف سے روسی افواج پیچھے ہٹنے پر مجبور - یوکرین کی مسلح افواج

خارکیف کے آس پاس یوکرین کی فوج نے 30 سے ​​زائد بستیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کا پرچم خارکیف کے متعدد علاقوں میں واپس آگیا ہے اور ہر جگہ ایسا ہی ہوگا۔ ہم یوکرین کے ہر شہر اور گاؤں سے روسی افواج کو نکال باہر کریں گے۔ ہمارے تمام ہیروز کا شکریہ۔Russia Ukraine war

یوکرینی صدر زیلنسکی
یوکرینی صدر زیلنسکی
author img

By

Published : Sep 11, 2022, 9:04 PM IST

کیف: روس نے ہفتے کے روز شمال مشرقی یوکرین کے بیشتر علاقوں سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ خارکیف میں اس کی افواج کی جارحانہ کاروائی نے روسی افواج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صوبہ خارکیف کے ایزوم پر دوبارہ یوکرین کا کنٹرول دارالحکومت کیف سے اپنی فوجوں کے انخلاء کے بعد روس کی بدترین شکست سمجھی جارہی ہے اور یہ 6 ماہ پرانی جنگ میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ہزاروں روسی فوجیوں نے اپنے گولہ بارود اور ساز و سامان کے ذخیرے کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔Russia Ukraine war

روسی فوج نے ایزوم کو اپنی ایک اہم کارروائی کے لیے لاجسٹک اڈے کے طور پر استعمال کررہا تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے روس کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ اس نے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ارد گرد کے علاقے سے نکل جائیں اور ہمسایہ ملک ڈونیٹسک میں کہیں اور آپریشنز کو مضبوط کریں۔ ٹاس نے اطلاع دی ہے کہ خارکیف میں روس کی انتظامیہ کے سربراہ نے رہائشیوں سے کہا کہ وہ صوبے سے نکل جائیں اور جانیں بچانے کے لیے روس بھاگ جائیں۔ عینی شاہدین نے گاڑیوں کے ٹریفک جام کے بارے میں بتایا، جس میں لوگ روس کے زیر قبضہ علاقہ چھوڑ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine war یوکرینی صدر کی لیٹوین صدر اور پولینڈ کے وزیراعظم سے ملاقات

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کی شام ایک ویڈیو خطاب میں کہا ’’روسی فوج ان دنوں اپنی پیٹھ دکھانے کے لیے اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے اس ماہ کے شروع میں روس کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد سے تقریباً 2,000 مربع کلومیٹر (770 مربع میل) علاقہ آزاد کرا لیا ہے۔

یوکرینی اہلکار نے اطلاع دی ہے کہ ریاست کے سربراہ نے بستی میں یوکرینی پرچم لہرائے جانے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ یوکرین کی مسلح افواج نے روس کے زیر قبضہ یوکرین کے علاقوں پر جوابی حملہ کیا ہے۔ 8 ستمبر کو، یوکرین کے صدر نے یوکرائنی فوج کے ذریعے بالاکلیہ، خارکیف اوبلاست کی آزادی کے بارے میں معلومات کی تصدیق کی۔ 9 ستمبر کو، زیلنسکی نے اعلان کیا کہ یوکرین کے محافظوں نے خارکیف اوبلاست میں 30 سے ​​زائد بستیوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ کپیانسک اور ایزوم کی آزادی کی اطلاع 10 ستمبر کو دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.