ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: یوکرینی شہروں میں روس کی شدید بمباری سے تباہی کے خوفناک مناظر - روسی بمباری سے تباہی کے خوفناک مناظر

روس کے حملوں سے یوکرین کے تین شہر ماریوپول، خارکیف اور ارپین میں سب سے زیادہ تباہی کے شکار ہوئے، شہروں کی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور راستے ملبوں سے بھرے پڑے ہوئے ہیں۔ وہیں یوکرینی فوجی روس کے حملوں کا سخت جواب بھی دے رہے ہیں۔ روس نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا، تب سے شدید بمباری نے بہت سے لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں، جنگ زدہ ملک سے اب تک چار ملین سے زیادہ افراد ملک کو چھوڑ چکے ہیں۔ Russia Ukraine War

Russia Ukraine War, Destruction in Ukrainian cities due to heavy bombardment
یوکرینی شہروں میں شدید روسی بمباری سے تباہی کے خوفناک مناظر
author img

By

Published : Apr 2, 2022, 6:23 PM IST

روس اور یوکرین کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ Russia Ukraine War آج جنگ کا 38واں دن ہے۔ روس نے کیف کے مضافات اور دیگر شہروں پر بمباری کی ہے۔ یوکرین کی تین شہر ماریوپول، خارکیف اور ارپین کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ دارالحکومت کیف کے مضافات اور دیگر علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس مشرقی یوکرین میں حملوں کو تیز کرنے کے لیے اپنی افواج کو دوبارہ منظم کرنے کلے لیے فوجی کاروائی کم کرنے والی بات کو بطور کور کے استعمال کر رہا ہے۔

یوکرینی شہروں میں شدید روسی بمباری سے تباہی کے خوفناک مناظر

دریں اثنا، محصور بندرگاہی شہر سے لوگوں کو نکالنے میں مدد کے لیے جمعرات کو بسوں کا ایک قافلہ یوکرین میں ماریوپول بھیجا گیا۔ اسی دوران روس نے جنگ کے خاتمے کے لیے مجوزہ نئے دور کے مذاکرات سے قبل یوکرین کے کئی حصوں پر حملہ کر دیا۔ روس کی فوج کی جانب سے خطے میں محدود جنگ بندی پر رضامندی کے بعد، ریڈ کراس نے کہا کہ اس کی ٹیمیں جمعہ کو شہر سے لوگوں کو نکالنے میں مدد کے لیے امدادی سامان اور ادویات لے کر ماریوپول روانہ ہو گئی ہیں۔ اس سے قبل بھی انسانی راہداریوں کی تعمیر کی کوششیں کی گئی تھیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: یوکرین پر روس کے تیل ڈپو پر حملے کا الزام، کریملن کی امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کی دھمکی

ایک علاقائی اہلکار نے بتایا کہ روسی افواج نے دارالحکومت کے مضافاتی علاقوں پر بمباری کی، جن پر یوکرین نے حال ہی میں دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔دو دن قبل روس نے کہا تھا کہ وہ کیف اور شمالی شہر چرنی ہیو کے قریب حملوں میں کمی کرے گا تاکہ باہمی اعتماد پیدا ہو اور مزید بات چیت کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں۔, برطانیہ کے وزیر دفاع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روس نے چرنی ہیو کے گرد بہت زیادہ گولہ باری اور میزائل حملے کیے ہیں۔ خطے کے گورنر وی چاؤس نے کہا کہ روسی فوجی واپس نہیں جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.