روس اور یوکرین کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ Russia-Ukraine talks روسی وفد کے سربراہ ولادیمیر میڈنسکی نے جمعے کو جاری مذاکرات کی تصویر شائع کی۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے دفتر نے میڈیا کو تصدیق کی کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ جمعہ ہونے والی یہ بات چیت روس اور یوکرینی وفود کے درمیان ترکی میں ہونے والی آخری ملاقات کے تین دن بعد ہو رہی ہے۔ روسی قیادت کے مذاکرات کار میڈنسکی نے کہا کہ کریمیا اور ڈونباس پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ روس نے 2014 میں جنوبی یوکرین میں جزیرہ نما کریمیا کا الحاق کر لیا تھا۔ ڈونباس بنیادی طور پر روسی بولنے والا صنعتی علاقہ ہے جہاں ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند 2014 سے یوکرین کی افواج سے برسرپیکار ہیں۔
Russia-Ukraine talks: روس یوکرین کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات دوبارہ شروع - روس یوکرین اپڈیٹ
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفتر نے میڈیا کو تصدیق کی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ یہ مذاکرات روس اور یوکرینی وفود کے درمیان ترکی میں ہونے والی آخری ملاقات کے تین دن بعد ہو رہے ہیں۔ Russia-Ukraine talks