ETV Bharat / international

International Space Station: روس کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ - روسی خلائی ایجنسی سربراہ کا بیان

روس اور امریکہ نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن International Space Station پر شانہ بشانہ کام کیا ہے جو 1998 سے مدار میں ہے۔ لیکن روسی خلائی ایجنسی کے نئے مقرر کردہ چیف نے صدر ولادیمیر پوتن کو بتایا کہ روس نے 2024 کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Russia plans to leave the International Space Station after 2024
روس کا 2024 کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے الگ ہونے کا فیصلہ
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 10:04 PM IST

ماسکو: روس کی خلائی ایجنسی کے نئے مقرر کردہ چیف نے صدر ولادیمیر پوتن کو بتایا کہ روس نے 2024 کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن International Space Station سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان یوکرین میں روس کی جانب سے فوجی مداخلت کے ردعمل میں ماسکو پر عائد سخت پابندیوں کے نتیجے میں روس اور مغربی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔

روس اور امریکہ نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر شانہ بشانہ کام کیا ہے جو 1998 سے مدار میں ہے۔ جولائی کے وسط میں روسکوسموس کے سربراہ تعینات ہونے والے یوری بوریسوف نے صدر پوتن کو بتایا کہ ’یقیناً ہم اپنے شراکت داروں کے لیے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے لیکن 2024 کے بعد اس اسٹیشن کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ اس وقت تک ہم ایک روسی آربٹل اسپیس اسٹیشن کی تیاری پر کام شروع کردیں گے‘ جسے انہوں نے روسی خلائی پروگرام کی بنیادی ترجیح قرار دیا، جواب میں ولادیمیر پوتن نے اس خیال کی تائید کی۔

فوجی پس منظر کے حامل سابق نائب وزیر اعظم یوری بوریسوف نے دمتری روگوزین کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے جو ایک قوم پرست سیاست دان ہیں اور اپنے طنزیہ بیانات اور عجیب رویے کے سبب مشہور ہیں۔ اب تک خلائی تحقیق ان چند شعبوں میں سے ایک تھی جس میں یوکرین اور دیگر معاملات پر کشیدگی کے باوجود روس کا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ تعاون متاثر نہیں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

تاریخ رقم کرنے والی امریکی خلاباز کرسٹینا کوچ کی زمین پر واپسی

اسپیس ایکس کیپسول 22 اپریل کو خلا کے لئے روانہ ہوگا

یوری بوریسوف نے متنبہ کیا کہ خلائی صنعت ایک ’مشکل صورتحال‘ سے دوچار ہے، انہوں نے سمت شناسی، مواصلات اور ڈیٹا کی ترسیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ضروری خلائی سروسز کی فراہمی سے روسی معیشت کی معاونت کریں گے۔ روسی خلائی پروگرام کے اہم کارناموں میں 1961 میں پہلے انسان کو خلا میں بھیجنا اور 4 سال قبل پہلا سیٹلائٹ لانچ کرنا شامل ہے اور یہ روس میں قومی تفاخر کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم روسی خلائی ایجنسی کو حالیہ برسوں میں کرپشن اسکینڈلز اور متعدد سیٹلائٹس اور خلائی جہازوں کے ضائع ہونے سمیت کئی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.