ماسکو: روس کی سکیورٹی ایجنسی نے پیر کو کہا کہ اس کے اہلکاروں نے ایک خودکش بمبار کو گرفتار کیا ہے جو بھارت کی حکمراں جماعت کے کسی ایک رہنما پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک کے مطابق یہ دہشت گرد گروہ داعش کا رکن تھا۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کو داعش نے ترکی میں خودکش بمبار کے طور پر تعینات کیا تھا۔ Russia Detains ISIS Suicide Bomber
روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے اس دہشت گرد کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ یہ دہشت گرد وسطی ایشیائی خطے سے تعلق رکھتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ISIS Module 2021 Case: این آئی اے، گجرات اے ٹی ایس اور ایس او جی گجرات کے چار اضلاع میں چھاپے
قابل ذکر ہے کہ آئی ایس آئی ایس اور اس سے منسلک تمام تنظیموں کو بھارت نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) 1967 کے تحت دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق، آئی ایس اپنے نظریے کی تشہیر کے لیے انٹرنیٹ پر مبنی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہا ہے۔ سائبر اسپیس پر متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔