ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: روس کا دعویٰ، یوکرین میں 63 ممالک کے جنگجو ہم سے لڑ رہے ہیں

یوکرین پر روسی حملہ اب بھی جاری ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے پاس اس وقت 63 ممالک کے 6824 غیر ملکی جنگجو (کرائے کے فوجی) ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 1717 پولینڈ سے اور 1500 امریکہ، کینیڈا، رومانیہ سے ہیں۔ Foreign Fighters in Ukraine

Russia claims, in Ukraine foreign fighters from 63 countries are fighting us
روس کا دعویٰ، یوکرین میں 63 ممالک کے جنگجو ہم سے لڑ رہے ہیں
author img

By

Published : Apr 20, 2022, 8:24 PM IST

ماسکو: روس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین میں 63 ممالک کے 6 ہزار 824 غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ Ukraine War میں 1 ہزار 35 غیر ملکی جنگجو مارے جا چکے ہیں، ماریوپول میں 4 سو کے قریب غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ روس نے کہا ہے کہ یوکرین میں 1 ہزار 717 غیر ملکی جنگجو پولینڈ سے آئے ہیں، 15 سو غیر ملکی جنگجو امریکہ، کینیڈا، رومانیہ سے آئے ہیں۔Foreign Fighters in Ukraine

روس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں 6 سو غیر ملکی جنگجو برطانیہ اور جارجیا سے آئے ہیں۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولاودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس سے 10 برس تک لڑ سکتے ہیں۔ جاری کیے گئے ایک بیان میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی دھمکیوں پر مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اپنا علاقہ روس کو نہیں دے سکتے، فتح ہماری ہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: کیف کی سڑکوں سے تقریباً 900 یوکرینی شہریوں کی لاشیں برآمد

وہیں دوسری جانب روسی فوج نے یوکرین میں لڑنے والے دو برطانوی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا اور جنہیں بعد میں زیر حراست برطانوی جنگجوؤں کو روسی ٹی وی پر پیش کیا گیا۔ برطانوی جنگجوؤں نے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم بورس جانسن سے اپیل کی کہ ان کی رہائی کے بدلے یوکرین میں قید صدر پوتن کے قریبی ساتھی کو رہا کیا جائے۔ دونوں برطانوی شہری ماریوپول میں یوکرین فوج کے ہمراہ لڑتے ہوئے روسیوں کی قید میں چلے گئے تھے۔ یوکرینی اپوزیشن پارٹی کے سربراہ کو یوکرینی حکام نے غداری کے الزام میں حراست میں لے رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.