ETV Bharat / international

US Report on Terrorism بنگلہ دیش میں امن و قانون برقرار رکھنے میں پولیس کا کردار قابل تحسین، امریکہ - بنگلہ دیش پولیس

امریکی محکمہ خارجہ نے 'کنٹری رپورٹ آن ٹیررزم 2021' کی رپورٹ میں کہا کہ بنگلہ دیش پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم اینڈ ٹرانس نیشنل کرائم یونٹ نے سال 2021 میں 40 معاملات کی تحقیقات کیں اور85 افراد کو گرفتار کیا۔ اسی عرصے میں 10 دہشت گردوں کو معمول کی زندگی میں واپس لانے میں کامیاب رہی اور ان میں سے ہر ایک کو ان کے اہل خانہ کو واپس کر دیا گیا ہے۔

Role of Bangladesh police is commendable in Countering Terrorism, US Report on Terrorism
بنگلہ دیش میں امن و قانون برقرار رکھنے میں پولیس کا کردار قابل تحسین، امریکہ
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 7:50 PM IST

ڈھاکہ: امریکہ نے امن و قانون برقرار رکھنے اور حالات کو کنٹرول کرنے میں بنگلہ دیشی پولیس فورس کی صلاحیت اور کردار کی تعریف کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کو شائع ہونے والی رپورٹ 'کنٹری رپورٹ آن ٹیررزم 2021' میں ان حقائق کا ذکر کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی پولیس فورس زمینی اور سمندری سرحدوں پر گشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ فورس نے ہوائی اڈوں پر سامان اور مسافروں کی اسکریننگ کے لیے افرادی قوت میں اضافے کے ساتھ جدید آلات کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں سال 2021 میں دہشت گردی کے تین اہم واقعات پیش آئے اور ان کو ملک کی امن و قانون کی فورسز نے اچھی طرح نمٹایا۔ اسی طرح کے ایک اور واقعے میں یہاں امریکی تربیت یافتہ اہلکاروں نے امریکی ریموٹ کنٹرول روبوٹ کے ذریعے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم اینڈ ٹرانس نیشنل کرائم یونٹ (سی ٹی ٹی سی) نے سال 2021 میں 40 معاملات کی تحقیقات کیں اور 85 افراد کو گرفتار کیا۔ اسی عرصے میں سی ٹی ٹی سی 10 دہشت گردوں کو معمول کی زندگی میں واپس لانے میں کامیاب رہی اور ان میں سے ہر ایک کو ان کے اہل خانہ کو واپس کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے علاوہ، ملک کی حکومت نے مدرسہ کے نصاب کو جدید بنایا ہے اور پولیس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مختلف کمیونٹیز کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں انسداد دہشت گردی کے سات ٹربیونلز میں تقریباً 700 اور آٹھ سائبر ٹربیونلز میں 4600 معاملات زیر التوا ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.