ETV Bharat / international

Rockets hit Baghdad Green Zone پارلیمانی اجلاس کے دوران بغداد کے گرین زون پر راکٹ حملہ

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 8:33 PM IST

عراقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ کے اجلاس دوران آٹھ راکٹ داغے گئے، حکام کے مطابق حملے میں سکیورٹی فورسز کے ارکان سمیت کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔ عراق میں وفاقی انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل تقریباً ایک سال سے تعطل کا شکار ہے اور صدارتی انتخابات کو اس مسئلے کے حل کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ Rockets hit Baghdad Green Zone

Rockets hit Baghdad Green Zone
بغداد کے گرین زون پر راکٹ حملہ

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے انتہائی محفوظ مقام گرین زون پر اس وقت آٹھ راکٹ داغے گئے جب ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا۔ الجزیرہ نے فوجی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ حملہ اس وقت ہوا جب قانون ساز عراقی دارالحکومت کے گرین زون کے قریب پارلیمنٹ کے اجلاس کے لیے جمع تھے۔Rockets hit Baghdad Green Zone

ذرائع کے مطابق عراقی قانون سازوں نے دوپہر کو اجلاس ملتوی کرنے کے لیے کورم پورا ہونے کے بعد دوبارہ اجلاس طلب کیا، جس میں 329 اراکین میں سے کم از کم 269 نے اجلاس میں شرکت کی۔ صدارتی نامزدگی پر ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مطلوبہ دو تہائی اکثریت تک پہنچنے میں ناکام رہا اور دوسرا دور جاری تھا۔

حکام کے مطابق حملے میں سکیورٹی فورسز کے ارکان سمیت کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ٹویٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے آئینی ڈیڈ لائن کی تکمیل کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Iraqi Politics سیاسی کشیدگی کے درمیان مقتدیٰ الصدر نے عراقی سیاست سے دستبرداری کا اعلان کیا

Iraq Political Crisis عدالت نے عراقی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا مقدمہ خارج کیا

فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ الجزیرہ کی خبر کے مطابق، پچھلے مہینے کے آخر میں پیش آنے والے ایک واقعے میں، راکٹ گرین زون پر اس وقت گرے جب قانون ساز پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹ دینے والے تھے۔ عراقی شیعہ عالم الصدر کے حامیوں نے اس سے قبل 30 جون کو پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا اور حکومت سازی کے عمل کو اس وقت روک دیا تھا جب السوڈانی کو پہلی بار وزیراعظم کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ الصدر کے بلاک نے عراق کے اکتوبر 2021 کے انتخابات میں 73 نشستیں حاصل کیں، جس سے یہ 329 نشستوں والی پارلیمنٹ میں سب سے بڑا گروپ بن گیا لیکن، عام انتخابات کے بعد سے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

2016 میں بھی الصدر کے حامیوں نے اسی انداز میں پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔ انہوں نے دھرنا دیا اور سیاسی اصلاحات کے مطالبات اس وقت کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی جانب سے انسداد بدعنوانی مہم میں پارٹی سے وابستہ وزراء کو ٹیکنوکریٹس سے تبدیل کرنے کی کوشش کے بعد جاری کیا۔ بدعنوانی اور بے روزگاری پر عوامی غصے کے درمیان 2019 میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوا اور یہ موجودہ احتجاج تیل کی دولت سے مالا مال ملک کے لیے ایک چیلنج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.