ETV Bharat / international

Australia Road Accident آسٹریلیا کے ہنٹر ویلی میں سڑک حادثہ، دس افراد ہلاک - ہنٹر ویلی میں سڑک حادثہ

آسٹریلیا میں ہنٹر ویلی میں اتوار کی رات تقریباً 11.30 بجے مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاع ملی ہے کہ اس حادثے میں تقریباً 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 11 دیگر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ bus crashes in Hunter Valley

آسٹریلیا کے ہنٹر ویلی میں سڑک حادثہ، دس افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 9:00 AM IST

کینبرا: آسٹریلیا کے شہر نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے ہنٹر ویلی میں اتوار کی دیر رات شادی کے مہمانوں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ بس حادثے میں کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 11 دیگر زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے پولیس کے حوالے سے اطلاع دی۔ اطلاع ملی ہے کہ یہ حادثہ گریٹا میں ہنٹر ایکسپریس وے آف ریمپ کے قریب وائن کنٹری ڈرائیو پر پیش آیا۔ جائے حادثہ پر رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ 10 افراد کی موت ہوئی ہے، وہیں 11 افراد کو ہیلی کاپٹر اور سڑک کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔ اس کے علاوہ 18 مسافروں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ یہ معلومات سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Road Accident پاکستان میں سڑک حادثہ، آٹھ افراد ہلاک

پولیس کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 11:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز کو کال کر دی گئی۔ نیو انگلینڈ ہائی وے اور ہنٹلی میں برج سٹریٹ گول چکر کے درمیان دونوں سمتوں میں وائن کنٹری ڈرائیو کی بندش کے ساتھ ایک بڑے پیمانے پر ہنگامی آپریشن جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بس کے ڈرائیور کو پولیس کی حفاظت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ سڑک اور ہوائی راستے سے زخمی ہونے والے متاثرین کو ہنٹر ویلی کے کئی ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پیر کو ماہر فرانزک پولیس اور کریش انویسٹی گیشن یونٹ تجزیہ کرے گا۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے رپورٹ کیا کہ سیسنک کے میئر جے سووال نے بس حادثے کی خبر کو خوفناک قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.