ETV Bharat / international

Iran and Saudi Arabia Relations : سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے علاقائی استحکام میں اضافہ ہوگا، ایران

ایران اور سعودی عرب نے سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا۔ اس پر ایران نے کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی سے علاقائی استحکام اور سلامتی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیلنجز سے نمٹنے، امن و استحکام کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 3:32 PM IST

تہران: ایران نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر سفارتخانے اور مشنوں کو دوبارہ کھولنے کے معاہدے کی تعریف کی ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل (ایس این ایس سی) کے سکریٹری علی شمخانی نے جمعہ کے روز کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی سے علاقائی استحکام اور سلامتی میں بہتری آئے گی۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایران، سعودی عرب اور چین کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر دستخط کے بعد ایک مشترکہ بیان میں ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے ایس ایس ایس سی سے منسلک ایک نیوز آؤٹ لیٹ نور نیوز کو بتایا، غلط فہمیوں کو دور کرنے اورتہران-ریاض تعلقات میں مستقبل کے پیش نظر علاقائی ممالک اورمسلم دنیا کے درمیان یقینی طورپر علاقائی استحکام نیز سیکورٹی کی توسیع اورتعاون کا راستہ ہموار ہوگا۔

اس سے موجودہ چیلنجز کا انتظام ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان واضح، شفاف، جامع اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ سکریٹری علی شمخانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری میں چین کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیلنجز سے نمٹنے، امن و استحکام کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹویٹ کیا کہ تہران اور ریاض کے درمیان معمول کے سفارتی تعلقات کی بحالی سے دونوں اطراف، خطے اور مسلم دنیا کو 'خصوصی طاقت' ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Iran and Saudi Arabia relations مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اہم پیشرفت، سعودیہ اور ایران تعلقات بحالی پر رضامند

یواین آئی/ژنہوا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.