ETV Bharat / international

Saudi FM on India Saudi Relations بھارت کے ساتھ تعلقات اولین ترجیح، سعودی وزیر خارجہ - رائے سینا آئیڈیا

وزیر اعظم نریندر مودی اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان مضبوط تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنما تعلقات کو مزید مضبوط ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ پچھلے پانچ برسوں میں بھارت اور سعودی عرب کے تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 8, 2023, 11:20 AM IST

نئی دہلی: بھارت کے ساتھ تعلقات کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فرحان السعود نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ دونوں رہنما ممالک کے درمیان تعلقات میں پیشرفت کے تئیں حقیقی نتائج دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طور پر بھارت کے سب سے اہم انرجی پارٹنر ہیں اور ہم اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے رائے سینا آئیڈیا میں آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے صدر سمیر سرن کے ساتھ ایک انٹرویو میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک حیرت انگیز طور پر متحرک ملک ہے جس میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ خاص طور پر پچھلے پانچ سالوں میں، بھارت کے پاس جو صلاحیت ہے وہ تقریباً ناقابل پیمائش ہے۔

اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہ بھارت نے کئی دہائیوں سے مملکت کی ترقی کے سفر میں سعودی عرب میں ہندوستانی باشندوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ایک اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا، یہ تعلق اس سے پہلے بھی موجود ہے، آپ کو معلوم ہے کہ سینکڑوں سالوں کے تجارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے اب ہم اس تعلق کو اس طرح سے استوار کر رہے ہیں جو نہ صرف ہم دونوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے، بلکہ یہ واقعی بین الاقوامی برادری کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کثیر آبادی ہونے ناطے بڑی صلاحیت پیش کرتا ہے کیونکہ یورپ کے لئے بھارت کی تجارت کا ایک بڑا حصہ بحیرہ احمر سے گزرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقینا ہم بھارت کے سب سے اہم انرجی پارٹنر ہیں کیونکہ یہ روایتی توانائیوں کا معاملہ ہے لیکن ہم اسے قابل تجدید دور میں جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قبل ازیں بھارت میں مملکت سعودی عرب کے سفیر صالح عید الحسینی نے کہا تھا کہ وہ اس تعلق کو اعلیٰ سطح پر لانا چاہتے ہیں۔ یہاں مملکت کے یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات پر خوش ہیں۔ مملکت اور بھارت کے درمیان مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے حسینی نے کہا، ہم اپنے دوست ملک بھارت کے ساتھ مضبوط تعلقات پر بہت خوش ہیں۔ اس کے علاوہ ایک طویل عرصے سے ہمارا یہ تعلق رہا ہے اور ہم سے کہا گیا ہے کہ اعلی ترین سطح پر ہم اس تعلقات کو آگے لے آئیں، جو ہم کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.