ETV Bharat / international

Russia Ukraine War ریزرو فوجیوں کی بھرتی مکمل، روسی وزیر دفاع - روس نے ریزرو فوجیوں کی بھرتی مکمل کی

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ 'تین لاکھ رضاکارانہ بھرتیوں کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے پوتین کو بتایا کہ تربیت کے بعد 82 ہزار افراد کو تنازع والے علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ ' Defense Minister of Russia on reserve soldiers

ریزرو فوجیوں کی عارضی بھرتیاں مکمل ہوگئی ہیں، سرگئی شوئیگو

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 11:28 AM IST

Updated : Oct 29, 2022, 11:34 AM IST

ماسکو: ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اعلان کر دیا کہ ریزرو فوجیوں کی عارضی بھرتیاں مکمل ہوگئی ہیں۔ 21 ستمبر کو شروع ہونے والے عارضی بھرتیوں کے عمل کے مکمل ہونے کا اعلان کیا گیا۔ روسی وزیر نے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ایک ملاقات میں بتایا کہ جزوی بھرتی کے ایک حصہ کے طور پر ایگزیکٹو حکام کے 1,300 ملازمین کو فورسز میں بلایا گیا تھا۔ Russia Completed reserve soldiers recruitment

شوئیگو نے کہا عارضی اور جزوی طور پر فوج میں بھرتی کئے جانے والے افراد کی زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال رکھی گئی ہے۔ روسی وزیر نے پوتین سے ملاقات میں اعتراف کیا کہ ابتدائی مرحلہ میں فوجی عارضی بھرتیوں کے دوران رسد کے مسائل تھے تاہم اب ایسے مسائل ختم ہوگئے ہیں۔ شوئیگو نے مزید کہا کہ 3 لاکھ افراد کے عارضی فوجیوں کی بھرتی سے 3 لاکھ رضاکارانہ بھرتیوں کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War پوتن کے اضافی فوج بلانے کے اعلان پر ہزاروں شہری ملک چھوڑنے پر مجبور

انہوں نے پوتین کو بتایا کہ تربیت کے بعد 82 ہزار افراد کو تنازعہ والے علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ 2 لاکھ 18 ہزار افراد کو تربیتی میدانوں اور جنگی رابطہ کاری کے کاموں میں لگایا گیا ہے۔ واضح رہے روسی صدر پوتین نے 21 ستمبر کو افواج کی حمایت کیلئے ملک گیر بھرتیوں کا اعلان کردیا تھا۔ اس اعلان کے بعدروس میں مردوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی ۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 29, 2022, 11:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.