ETV Bharat / international

Parvez Elahi on Judicial Remand پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں

لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ illegal appointments case on Parvez Elahi

پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 1:40 PM IST

لاہور: پاکستان میں لاہور کی ایک انسداد بدعنوانی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے الہی کو حراست میں لینے کی پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی آئی) کی درخواست کو خارج کردیا اور انہیں 14 دنوں کے لئے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے بدعنوانی کے دو مقدمات میں راحت دئے جانے کے بعد، پنجاب اے سی ای نے ہفتے کے روز سابق وزیراعلیٰ کو تیسری بار گرفتار کیا۔

اے سی ای حکام نے چودھری پرویز الٰہی کو آج صوبائی دارالحکومت میں ایک ضلع کچری عدالت میں پیش کیا۔ ضلع کچری میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے پورے حوصلے کے ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پریشان نہ ہوں۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا، ’’آپ حقوق، سچائی، مذہب اور پاکستان کے لئے جنگ میں سب سے آگے ہیں۔ وہیں ڈٹے رہیں اور لڑتے رہیں۔" اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے پی ٹی آئی صدرنے کہا کہ حکومت کو جھوٹ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Pervez Elahi Arrested Again چودھری پرویز الہٰی کرپشن کے مقدمے میں بری، دوسرے مقدمے میں دوبارہ گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.