اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی درخواست ضمانت منظور کیے جانے کے بعد فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض فواد چودھری کی ضمانت منظور کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کی اور کہا کہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چودھری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے۔ جج نے کہا کہ فواد چودھری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
-
الحمداللہ! فخر پاکستان فواد چوہدری جیل سے رہا۔ pic.twitter.com/eoXRLnszpH
— PTI (@PTIofficial) February 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">الحمداللہ! فخر پاکستان فواد چوہدری جیل سے رہا۔ pic.twitter.com/eoXRLnszpH
— PTI (@PTIofficial) February 1, 2023الحمداللہ! فخر پاکستان فواد چوہدری جیل سے رہا۔ pic.twitter.com/eoXRLnszpH
— PTI (@PTIofficial) February 1, 2023
25 جنوری کو فودچودھری کو صبح لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد کے کوہسار تھانے میں ای سی پی کے ایک اہلکار کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق، ان پر ای سی پی، اس کے انتخابی ادارے کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام تھا۔ فواد کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ اب کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ پاکستان قانون کی حکمرانی سے یکسر محروم ایک بنانا ریبلک بن چکا ہے۔ ہمیں اپنے بنیادی حقوق کیلئے کھڑا ہونا ہوگا تاکہ ملک کو اس مقام تک پہنچنے سے بچایا جاسکے جہاں سے واپسی ممکن نہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: PTI Top Leader Arrested پاکستان کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی کے اعلیٰ رہنما فواد چودھری گرفتار