ETV Bharat / international

Political Party in Pakistan پاکستان میں نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان - پاکستان میں سیاسی بحران

پاکستان میں جہاں ایک طرف عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے وہیں ایک نئی سیاسی جماعت کا وجود بھی عمل میں آیا ہے جس کا نام 'استحکام پاکستان پارٹی' رکھا گیا ہے۔ اس نئی پارٹی میں زیادہ تر وہی رہنما ہیں جنھوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 8, 2023, 10:57 PM IST

لاہور: سیاسی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت 'استحکام پاکستان پارٹی' کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئی سیاسی جماعت 'استحکام پاکستان پارٹی' کا اعلان کرتا ہوں، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، سیاست میں تاخیر سے آیا لیکن کسی مقصد کے لیے آیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں اصلاحات کے لیے پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے میں محنت کی، آئندہ دنوں میں ایسے شواہد آجائیں گے کہ ہم نے کس قسم کی محنت کی، پاکستان میں اصلاحات لانا ہمارا مقصد تھا جس کے لیے ہم نے محنت کی، بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا اور لوگ پی ٹی آئی سے بد دل ہونا شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کا وہ منشور نہیں تھا جس پر وہ چل پڑی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے سیاست کو تبدیل کر کے رکھ دیا، 9 مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا، ایم ایم عالم کے جہاز کے ماڈل کو بھی جلا دیا گیا جو انتہائی غلط اقدام تھا، ایسی مثال قائم کی گئی کہ کل کوئی بھی ہجوم کسی کے بھی گھر پر حملہ کر دے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے واقعات نے ہماری معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، ایسے حالات بنا دیے گئے کہ لوگوں کی امیدیں دم توڑ دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آج ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو سیاسی اور سماجی تقسیم ختم کرے اور جو قوم کو امید کا قومی بیانیہ دے۔ آنے والے دنوں میں ہماری جماعت میں اور لوگ بھی شامل ہوں گے۔ پرامید ہیں کہ آنے والے الیکشن میں بہتر سے بہتر نتائج حاصل کریں۔ پاکستان کی عوام کی خواہشات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ آنے والے دنوں میں اپنا ایجنڈا سامنے لائیں گے۔‘ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.