ETV Bharat / international

امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسپین سمیت کئی یورپی ممالک میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے

واشنگٹن ڈی سی کے یونین اسٹیشن پر غزہ غزہ کے نعرے لگائے گئے، شکاگو ٹریبیون آفس کے سامنے مظاہرین نے فلسطینی شہدا کے نام سے بھرے پوسٹرز کے ساتھ احتجاج کیا۔Protest in Support With Palestine

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 9:57 PM IST

غزہ: غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
غیر ملکی خبروں کے مطابق، امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسپین سمیت کئی یورپی ممالک میں مظاہرین کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبات کیے گئے۔امریکہ کے شہر ہیوسٹن اور مشی گن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔
واشنگٹن ڈی سی کے یونین اسٹیشن پر غزہ غزہ کے نعرے لگائے گئے، شکاگو ٹریبیون آفس کے سامنے مظاہرین نے فلسطینی شہدا کے نام سے بھرے پوسٹرز کے ساتھ احتجاج کیا۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف برطانیہ بھر میں 100 سے زائد مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔برطانوی شہر برمنگھم میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ برمنگھم میں کیے گئے مظاہرے میں کنزرویٹو ایم پی شبانہ محمود کے خلاف نعروں والے پلے کارڈ بھی موجود تھے۔
احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے حق میں ووٹنگ نہ کرنے والے بھی فلسطین پر مظالم میں شریک ہیں، مظاہرے میں وزیراعظم رشی سونک اور کیئر اسٹارمر کے خلاف شیم آن یو کے نعرے لگائے گئے۔

مزید پڑھیں:

بارسلونا میں فائر فائٹرز کی جانب سے فائرٹرک کے سائرن بجاکر فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد کا مطالبہ کیا گیا۔
لبنان، بحرین اور یونان کے شہر ایتھنز میں بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا گیا جبکہ یمن میں عوام کی بڑی تعداد نے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی۔
قطر کے دارالحکومت دوحا اور عمان میں بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرین سڑکوں پر نکلے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی فلسطین کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیاجس دوران ایرانی کمانڈر حسین سلامی نے خطاب میں کہا کہ جنگ میں اسرائیل کو یقینی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، اسلامی دنیا جو کر سکی کرے گی، مسلمان عوام غزہ کے مظلوم عوام کی طرف سے بدلہ لیں گے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.