ETV Bharat / international

Pope Francis on Pornography پورنو گرافی ایک بیماری ہے، پادری اور راہبہ بھی اس سے محفوظ نہیں، پوپ فرانسس

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 10:52 PM IST

پوپ فرانسس نے ویٹیکن سٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں ’ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے بہترین استعمال‘ کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پر پورنو گرافی کا اثر اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ پادری اور راہبائیں بھی اس سے نہیں بچی ہیں۔ لیکن انہوں نے مذہبی شعبے سے وابستہ لوگوں کو اس سے بچنے کی تنبیہ کرتے ہوئے اسے عیسائیت کے خلاف بھی قرار دیا ہے۔ Pope Francis on Pornography

Priests and nuns watch porn, Pope Francis makes a big claim
پورنو گرافی ایک بیماری ہے، پادری اور راہبہ بھی اس سے محفوظ نہیں، پوپ فرانسس

ویٹیکن: روم کے بشپ اور عیسائی برادری کے دنیا کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا کے سامنے ایک سنسنی خیز لیکن حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ پورنو گرافی کا اثر اس قدر بڑھ گیا ہے کہ کئی پادری اور راہبائیں بھی اس سے بچ نہیں سکے ہیں اور وہ بھی پورن دیکھتے ہیں۔Pope Francis on Pornography

یہ انکشاف بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ 86 سالہ پوپ فرانسس نے ویٹیکن سٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں ’ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے بہترین استعمال‘ کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پر پورنو گرافی کا اثر اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ پادری اور راہبائیں بھی اس سے نہیں بچی ہیں۔ بہت سی راہبائیں پورن دیکھتی ہیں لیکن انہوں نے مذہبی شعبے سے وابستہ لوگوں کو اس سے بچنے کی تنبیہ کرتے ہوئے اسے عیسائیت کے خلاف بھی قرار دیا ہے۔

اس سیشن کے دوران پوپ نے موجودہ پادریوں اور مذہب کے شعبہ سے وابستہ دیگر لوگوں سے کہا، "پورنو گرافی ایک بیماری کی طرح ہے جس نے پادریوں اور راہباؤں کو بھی اپنی زد میں لیا ہوا ہے۔ شیطان اب اس ذریعے سے ہماری زندگیوں میں داخل ہو رہا ہے۔"

سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے کے بارے میں پوپ نے کہا، “اگر آپ کو ان پر وقت گزارنا بھی ہے تو کم از کم ان پر وقت صرف کریں۔ جو لوگ دن بھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پناہ میں رہنے کی باتیں کرتے ہیں وہ یہ فحش معلومات نہیں لے سکتے۔ آپ کو اسے اپنے فون سے ہی ہٹانا ہوگا تاکہ کسی قسم کا لالچ آپ کے ہاتھ میں نہ آئے۔ پوپ نے فحش مواد دیکھنے کو عیسائیت کے خلاف قرار دیا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.