ETV Bharat / international

United Nations Climate Change Conference ماحولیاتی نقصان کے معاوضے کیلئے تاریخی معاہدے کا امکان

مصر میں ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے اجلاس کوپ 27 میں ایک تاریخی معاہدے کا امکان ہے مگر اس پر مذاکرات تاحال جاری ہیں۔ اس معاہدے میں سب سے بڑا سوال یہی رہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ملکوں کو نقصان کا معاوضہ کون دے گا۔ Climate Change Conference in Egypt

author img

By

Published : Nov 20, 2022, 9:09 AM IST

ماحولیاتی نقصان کے معاوضے کے لیے تاریخی معاہدے کا امکان

قاہرہ: مصر میں ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے اجلاس کوپ 27 میں ایک تاریخی معاہدے کا امکان ہے مگر اس پر مذاکرات تاحال جاری ہیں۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق مصری شہر شرم الشیخ میں دو ہفتوں سے جاری کانفرنس میں توسیع کی گئی جب جمعے تک کوئی معاہدہ طے نہ ہوسکا۔ اس معاہدے میں سب سے بڑا سوال یہی رہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ملکوں کو نقصان کا معاوضہ کون دے گا۔ تاہم مذاکرات کاروں نے سنیچر کی شب بتایا کہ اس مسئلے کو بھی حل کر لیا گیا ہے تاہم اب تک کسی معاہدے کا اعلان نہیں ہوسکا۔ compensate for Climate damage

میزبان ملک مصر نے کہا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ یہ معاہدہ رات سے قبل طے ہوجائے مگر مذاکرات کاروں نے صحافیوں کو بتایا کہ معاہدہ طے ہونے میں اب بھی کچھ وقت باقی ہے اور وہ ایک مزید لمبی رات کی تیاری کر رہے ہیں۔ عام طور پر ایسے اجلاس دیر تک چلتے ہیں مگر کوپ 27 سب سے زیادہ دیر تک چلنے والے اجلاسوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اس اجلاس میں قریب 200 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔ مذاکرات تب بھی جاری رہے جب سیاحوں کے لیے مشہور اس شہر میں اجلاس کے مقام کو بند کیا جانے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم موسمیاتی تبدیلی کو روکنے میں ناکام ہوکر اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں: اقوام متحدہ

اطلاعات کے مطابق کچھ ملکوں کے نمائندے واپس جا چکے ہیں۔ سب سے بڑا اختلاف اس سوال پر ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ملکوں کے لیے قائم فنڈ میں نقصان کے معاوضے کے لیے پیسے کون دے گا۔ ترقی پذیر ممالک کئی دہائیوں سے اس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اگر کوپ 27 میں یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ملکوں کے لیے تاریخی فتح ہوگی۔ جیسے پاکستان اور نائجیریا میں حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے اور اس فنڈ سے ان کے نقصان کا ازالہ ہوسکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.