ETV Bharat / international

By Elections in Pakistan پاکستان میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، یہ انتخاب عمران خان کی مقبولیت کا امتحان - پاکستان قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب

پاکستان کی قومی اسمبلی کی آٹھ جبکہ پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ اس انتخابات میں عمران خان کی عوامی مقبولیت کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت کا سخت امتحان ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں عمران خان کا مقابلہ سیدھا حکمران اتحاد سے ہے کیونکہ عمران خان قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں میں سات پر بذات خود الیکشن لڑ رہے ہیں۔By Elections in Pakistan

Polling underway on eight NA and three Punjab Assembly seats for by elections in Pakistan
پاکستان میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری
author img

By

Published : Oct 16, 2022, 3:47 PM IST

Updated : Oct 16, 2022, 6:06 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں اتوار کو قومی اسمبلی کی آٹھ جبکہ پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ووٹنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ اس کے نتائج سابق وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت اور موجودہ حکمراں اتحاد کے لیے ایک امتحان ہوگا، کیونکہ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں اقتدار میں ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد وفاق میں اقتدار میں ہیں۔By Elections in Pakistan

قابل ذکر اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے صدر عمران خان قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں میں سات پر بزات خود الیکشن لڑ رہے ہیں۔ جبکہ این اے 157 ملتان کی سیٹ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کو میدان میں ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ ضمنی انتخابات دراصل عمران خان اور حکمران اتحاد کے درمیان ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Punjab Bypolls: ضمنی انتخابات میں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کی شاندار جیت

واضح رہے کہ کہ قومی اسمبلی کی جن آٹھ نشستوں پر ووٹنگ ہورہی ہے، ان میں سے سات رواں برس اپریل میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی طرف سے استعفے دیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے کل 101 امیدوار اور آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ پنجاب میں 52، سندھ میں 33 اور خیبر پختونخوا میں 16 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ ای سی پی نے پنجاب میں 1434، کے پی میں 979 اور کراچی میں 340 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔

Last Updated : Oct 16, 2022, 6:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.