ETV Bharat / international

Political Crisis in Pakistan: پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج، آج پشاور میں عوامی جلسے کا انعقاد - پاکستان میں قبل از وقت عام انتخابات کا مطالبہ

پاکستان میں قبل از وقت عام انتخابات General Elections in Pakistan کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی، پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پشاور اور کراچی کی عوامی ریلی کے بعد اگلے ہفتے لاہور میں جلسہ کرے گی۔ پاکستان میں عمران خان کی حکومت گرنے کے بعد پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، جس ضمن میں آج پشاور میں پہلا عوامی جلسہ منعقد ہوگا۔ Political Crisis in Pakistan

Political Crisis in Pakistan, PTI to hold rally in Lahore after Karachi-Peshawar
پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج، آج پشاور میں عوامی جلسے کا انعقاد
author img

By

Published : Apr 13, 2022, 8:57 PM IST

Updated : Apr 13, 2022, 10:56 PM IST

پاکستان میں قبل از وقت عام انتخابات General Elections in Pakistan کے اپنے مطالبے کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے عوام کو متحرک کرنے کے لیے کئی جلسے اور کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی، پشاور کے بعد لاہور میں بھی ریلی نکالے گی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی، پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پشاور اور کراچی کی عوامی ریلی کے بعد اگلے ہفتے لاہور میں ہونے والے جلسے میں حیران کن اقدام کرے گی۔ پی ٹی آئی نے آج ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ Political Crisis in Pakistan

پارٹی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے تمام اجلاسوں کے بائیکاٹ کا بھی فیصلہ کیا ہے، جو اس کی تحقیقات کر سکتی ہے، جس نے مبینہ طور پر پی ٹی آئی حکومت گرانے کی سازش کا پردہ فاش کیا ہے اور پارٹی نے سپریم کورٹ سے اس معاملے پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے صدر عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں پارٹی کے تمام صوبائی صدور، جنرل سیکرٹری اسد عمر، نائب صدر شاہ محمود قریشی ،فواد چودھری اور پرویز خٹک سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر فاروق حبیب نے کہا کہ عمران خان آج پشاور میں رنگ روڈ پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

حبیب نے کہا،’16 اپریل کو کراچی میں مزار قائد کے گراؤنڈ میں ایک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا اور 23 اپریل کو لاہور میں مینار پاکستان پر ایک دیگر ریلی ہوگی ۔ ان جلسوں میں ہم اس بات پر زور دیں گے کہ ہمیں غیر ملکی حکومت منظور نہیں جبکہ لاہور میں جلسہ عام کے دوران حیران کن اقدام کا اعلان کیا جائے گا۔ ہم اتوار کو جو ہوا، اس سے بھی بڑا قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔ ہم نے اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب ملک کو اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کا موقع ملنا چاہیے‘۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Political Crisis: پاکستان میں عمران خان کی معزولی کے خلاف ملک گیر احتجاج

سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کیا کہ آج پشاور میں میدان سجے گا۔ عمران خان اہم اعلانات اور مستقبل کے روڈ میپ پر بھی عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے 11 اپریل کو ٹویٹ کرنے پشاور میں ہونے والے جلسے کے بارے میں مطلع کیا تھا، انھوں ٹویٹ کیا کہ بدھ کونمازِعشاءکےبعد میں پشاور میں ایک اجتماعِ عام سےخطاب کروں گاجوبیرونی اشاروں پر حکومت کی تبدیلی کے نتیجے میں ہٹائےجانےکےبعدمیراپہلا جلسہ ہوگا۔میں چاہتا ہوں کہ ہمارےسب لوگ بھرپور طریقےسےاس اجتماع میں شریک ہوں کیونکہ پاکستان غیرملکی طاقتوں کی ایک کٹھ پتلی کےطور پر نہیں بلکہ ایک آزاد اور خودمختارریاست کے طور پر معرضِ وجود میں لایا گیا۔ ہم فوری انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے عوام کو فیصلے کا موقع دیا جائے کہ وہ کسے اپنا وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں۔

Last Updated : Apr 13, 2022, 10:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.