ETV Bharat / international

Polio Emergency in New York نیویارک میں پولیو ایمرجنسی نافذ کر دی گئی - نیویارک میں پولیو ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ نیو یارک سٹی اور اس کے آس پاس کی چار کاؤنٹیوں میں گندے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس مثبت پایا گیا ہے، جس کے بعد حکام نے پولیو ایمرجنسی نافذ کر دی۔ Polio Emergency in New York

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 3:53 PM IST

Updated : Sep 10, 2022, 7:22 PM IST

نیویارک: امریکہ میں نیویارک کے گورنر نے پوری ریاست میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ نیو یارک سٹی اور اس کے آس پاس کی چار کاؤنٹیوں میں گندے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس مثبت پایا گیا ہے، جو فالج کا سبب بن سکتا ہے۔ پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے ریاست میں ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔

امریکہ میں پولیو ویکسینیشن 1955 میں متعارف کرائی گئی تھی جس کے بعد پولیو کے بڑھنے میں کمی آئی اور امریکہ کو 1979 تک پولیو فری قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کچھ حصوں میں ویکسینیشن کی شرح بہت کم ہے اور پولیو کی مثبت علامات پائی جارہی ہیں، اس لیے جمعہ کو ہنگامی اعلان کا مقصد ویکسینیشن کی شرح کو بڑھانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن اسے ویکسین کے ذریعہ روکا جا سکتا ہے۔ اس وائرس کی علامات میں پٹھوں کی کمزوری اور فالج ہے۔ نیویارک کے ریاستی محکمہ صحت نے کہا کہ اس کا مقصد ویکسینیشن کی شرح کو پوری ریاست میں موجودہ اوسط 79 فیصد سے بڑھا کر 90 فیصد سے اوپر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں گندے پانی سے پولیو وائرس کے نمونے ملے تھے جبکہ امریکہ میں ایک دہائی کے بعد گزشتہ ماہ نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ پولیو ویکسین پلانے والے عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ پولیو کے ٹیکے لگانے کی شرح کو تیز کرنے کیلیے دیگر اقدامات کیے جائیں گے، اعلامیے کے مطابق ریاستی ایمرجنسی 9 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Robbery in New York نیویارک میں فلمی انداز میں ڈکیتی کی واردات

Last Updated : Sep 10, 2022, 7:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.