ETV Bharat / international

Shooting in Mexico پولیس نے نیو میکسیکو میں فائرنگ کرنے والے بندوق بردار کی شناخت کی - میکسیکو میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت

نیو میکسیکو کے فارمنگٹن میں پیر کے روز ہوئی فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ کرنے والے بندوق بردار کی شناخت ہائی اسکول کے 18 سالہ طالب علم بیو ولسن کے طور پر کی گئی ہے۔ gunman identify in New Mexico shooting

پولیس نے نیو میکسیکو میں فائرنگ کرنے والے بندوق بردار کی شناخت کی

author img

By

Published : May 17, 2023, 11:32 AM IST

ہیوسٹن: جنوب مغربی امریکی ریاست نیو میکسیکو کے فارمنگٹن میں پیر کو فائرنگ کرنے والے بندوق بردار کی شناخت ہائی اسکول کے 18 سالہ طالب علم کے طور پر کی گئی ہے۔ فارمنگٹن کے ڈپٹی پولیس چیف کائل ڈوڈی نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ فارمنگٹن ہائی اسکول کے طالب علم بیو ولسن نے پیر کی صبح تین گاڑیوں اور کم از کم چھ گھروں پر "اندھا دھند" فائرنگ کی۔ اس واردات کو انجام دینے کے لئے اے آر-15 طرز کی رائفل اور دو دیگر بندوقیں استعمال کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص پہلے مقامی پولیس کے ریڈار پر نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "حملہ آور کے خلاف ایک نابالغ کی حیثیت سے ایک معمولی شکایت تھی، لیکن کچھ بھی ایسا نہیں تھا جو اسے سنگین جرم کی سطح تک لے جانے کی طرف اشارہ کرتا ہو۔"

پولیس نے کہا کہ بندوق بردار نے جو ہتھیار استعمال کیے ان میں سے ایک قانونی طور پر پچھلے سال 18 سال کے ہونے کے ایک ماہ بعد خریدا گیا تھا اور باقی دو شاید خاندان کے افراد کے ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیو میکسیکو کے فارمنگٹن میں پیر کے روز ہوئی فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فارمنگٹن پولیس نے کہا کہ 'کم از کم تین اموات سمیت متعدد شہری زخمی ہوئے بھی ہوئے ہیں۔ گولی لگنے اور ہسپتال میں داخل ہونے والوں میں سٹی پولیس کا ایک رکن اور نیو میکسیکو سٹیٹ پولیس کا ایک رکن سمیت دو پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Shooting in Mexico امریکی ریاست نیو میکسیکو میں فائرنگ، تین افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.