ETV Bharat / international

G20 Summit in Bali وزیراعظم کی بالی میں جی 20 کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر سے ملاقات

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 7:09 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدرجوزف آر بائیڈن سے آج بالی میں جی-20 لیڈران کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر الگ سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے ہند - امریکہ حکمت انگیز ساجھے داری کی مسلسل گہرائی کا جائزہ لیا۔PM Modi meets Biden on sidelines

Etv Bharat
Etv Bharat

بالی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدرجوزف آر بائیڈن سے آج بالی میں جی-20 لیڈران کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر الگ سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے ہند - امریکہ حکمت انگیز ساجھے داری کی مسلسل گہرائی کا جائزہ لیا، جس میں مستقبل رُخی شعبوں جیسے اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیاں، جدید کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت وغیرہ میں تعاون شامل ہیں۔ انہوں نے کواڈ کے علاوہ ہند، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات وغیرہ جیسے نئے گروپوں میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔PM Modi meets US President joe biden

دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے صدر بائیڈن کا ہند-امریکہ ساجھے داری کو مضبوط بنانے کی خاطر اُن کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک ہندوستان کی جی-20 صدارت کے دوران قریبی تال میل برقرار رکھیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جی-20 ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ دنیا میں خوراک کے بحران سے نمٹنے کے لیے کھاد کی فراہمی بڑھانے کے لیے اقدامات کریں اور عالمی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کےلیے توانائی کی فراہمی پر کسی بھی قسم کی پابندی نہ لگائیں۔ وزیر اعظم نے یہ بات انڈونیشیا کے جزیرے بالی پر دنیا کے 20 اقتصادی طور پر طاقتور ممالک کے سربراہی اجلاس کے پہلے اجلاس میں خوراک اور توانائی کی سلامتی سے متعلق اپنے خطاب میں کہی۔ وزیر اعظم مودی کل رات انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو کی دعوت پر تین روزہ دورے پر یہاں پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Summit جی ٹوئنٹی اجلاس سے وزیر اعظم مودی نے یوکرین میں جنگ بندی کی اپیل کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.