ETV Bharat / international

PM Modi congratulates Rishi Sunak وزیراعظم مودی کی رشی سونک کو مبارکباد - بھارتی نژاد رشی سونک

وزیر اعظم نریندر مودی نے رشی سونک کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ وہ عالمی مسائل پر ایک ساتھ مل کر کام کرنے اور روڈ میپ 2030 کو لاگو کرنے کے منتظر ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سونک اس سال تیسرے اور گزشتہ دو سو برسوں میں سب سے کم عمر کے برطانوی وزیر اعظم بنیں گے۔ PM Modi congratulates Rishi Sunak

PM Modi congratulates Rishi Sunak
وزیراعظم مودی کی رشی سونک کو مبارکباد
author img

By

Published : Oct 24, 2022, 10:53 PM IST

Updated : Oct 24, 2022, 11:00 PM IST

دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے رشی سونک کو برطانیہ کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ مودی نے بھارتی نژاد رشی سونک کے ذریعے برطانیہ میں مقیم ہندوستانیوں کو بھی دیوالی کی خصوصی مبارکباد بھی دی ہے۔PM Modi congratulates Rishi Sunak

ٹویٹر پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ رشی سونک آپ کو برطانیہ کا وزیر اعظم بننے پر دلی مبارکباد۔ میں مختلف عالمی مسائل پر آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور 2030 کے جامع منصوبے کو نافذ کرنے کا منتظر ہوں۔ یک ایسے وقت میں جب ہم اپنے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو ایک جدید شراکت داری میں تبدیل کر رہے ہیں، برطانیہ میں رہنے والے ہندوستانیوں کے ’لیونگ برج' کو دیوالی کی خصوصی مبارکباد‘‘۔

PM Modi congratulates Rishi Sunak
وزیراعظم مودی کی رشی سونک کو مبارکباد

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اپنے دورہ برطانیہ کے دوران لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہندو نژاد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ’لونگ برج‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔ اس لفظ کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کا مطلب ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے ہندوستانی اپنے ملک اور اپنے آبائی ملک کے درمیان ایک زندہ پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سونک اس سال تیسرے اور گزشتہ دو سو برسوں میں سب سے کم عمر کے برطانوی وزیر اعظم بنیں گے۔ سونک جو بھارتی نژاد ہیں اور برطانیہ کے پہلے وزیراعظم ہوں گے، انہیں معاشی اور سیاسی بحران کے وقت پارٹی اور ملک کو مستحکم کرنے کے کام کا سامنا ہے۔ رشی سونک برطانیہ کے پہلے سیاہ فام وزیر اعظم ہوں گے اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے پہلے ہندو شخص ہوں گے۔ سونک کو کنزرویٹو پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے 180 ارکان کی اعلانیہ حمایت حاصل تھی، جب کہ محترمہ پینی مورڈونٹ 100 ارکان کی حمایت حاصل نہ کر سکیں جس کی وجہ سے انہیں وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

Rishi Sunak confirmed as UK PM بھارتی نژاد رشی سونک برطانیہ کے اگلے نئے وزیراعظم ہوں گے

Who is Rishi Sunak: برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سونک کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

Last Updated : Oct 24, 2022, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.