ETV Bharat / international

Palestinian President Meets Hamas's Chief: فلسطینی صدر کی حماس کے سربراہ سے الجیریا میں غیر معمولی ملاقات

author img

By

Published : Jul 7, 2022, 10:27 PM IST

فلسطینی صدر محمود عباس اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے باضابطہ طور پر آخری مرتبہ اکتوبر 2016 میں دوحہ میں آمنے سامنے ملاقات کی تھی۔ حالیہ ملاقات میں الجیریا میں اس وقت ہوئی جب یہ ملک فرانس سے آزادی کی اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہا تھا۔Palestinian president meets Hamas's chief

Palestinian president and Hamas chief hold meeting in Algeria
فلسطینی صدر کی حماس کے سربراہ سے الجیریا غیر معمولی ملاقات

یروشلم: فلسطینی اسرائیل جنگ کے بعد ایک غیر معمولی واقعہ میں فلسطینی صدر محمود عباس Mahmoud Abbas اور حماس کے رہنما اسمٰعیل ہانیہ Ismail Haniyeh نے گزشتہ برسوں میں پہلی مرتبہ الجیریا کی آزادی کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر عوامی سطح پر ملاقات کی۔ Palestinian president meets Hamas's chief الجیریا کے سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ اس اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی اور حماس تحریک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جسے اس نے تاریخی قرار دیا۔ ان دونوں رہنماؤں نے باضابطہ طور پر آخری مرتبہ اکتوبر 2016 میں دوحہ میں آمنے سامنے ملاقات کی تھی۔ حالیہ ملاقات میں یہ الجیریا کے صدر عبدالمجید تبون کے ساتھ ملاقات میں اکٹھے ہوئے، جن کے ملک کی فرانس سے آزادی کی 60 ویں سالگرہ منائی گئی۔

محمود عباس کی سیکیولر الفتح پارٹی، جو مقبوضہ مغربی کنارے پر حکومت کرنے والی فلسطینی اتھارٹی پر غلبہ رکھتی ہے، 2007 کے انتخابات کے بعد سے حماس کے ساتھ اختلافات کا شکار ہے، جب حماس نے غزہ کا کنٹرول سنبھالا تھا۔ الجیریا کے صدر اور محمود عباس نے مغربی کنارے کے شہر راملہ میں ایک گلی کا نام الجیریا رکھنے کے لیے ایک دستاویز پر بھی دستخط کیے ہیں۔' دوسری جانب اسرائیل اور فلسطین دونوں اطراف کے حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا جب وہ فوجی چھاپے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی صدر کی اسرائیلی قبضے کے خلاف عالمی برادری سے اپیل

فلسطینی وزارت صحت نے اس شخص کی شناخت 20 سالہ رفیق ریاض غنم کے نام سے کی اور کہا کہ اسے اسرائیلی فوجیوں نے جابہ میں گولی ماری، جو کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب واقع قصبہ ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے بدھ کو علی الصبح جابہ میں 'انسداد دہشت گردی کارروائی' کی تھی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.