ETV Bharat / international

غزہ میں بچوں کیلئے ویکسی نیشن مہم میں تیزی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 10:45 AM IST

Vaccination in Gaza جنگ زدہ غزہ میں بچوں کے ویکسی نیشن کا کام جاری ہے۔ فلسطینی خواتین اپنے نوزائیدہ بچوں کو ٹیکے لگوانے کے لیے ہیلتھ کیئر سینٹر پہنچ رہی ہیں۔

Palestinian health workers are vaccinating children in Gaza's southern city of Rafah

رفح، غزہ کی پٹی: فلسطینی ہیلتھ ورکرز نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں بچوں کے ویکسی نیشن کا کام جنگی پیمانے پر شروع کر دیا ہے۔ رفح وہی علاقہ ہے جہاں سے لاکھوں فلسطینی جنگ سے بچنے کے لیے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ یونیسیف کے مطابق پچھلے ہفتے اس نے محاصرہ شدہ انکلیو میں ویکسین کی کم از کم 6 لاکھ خوراکیں پہنچائی ہیں۔ یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں متعدی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ایجنسی نے اندازہ لگایا ہے کہ 16,600 سے زیادہ شیر خوار معمول کے ٹیکے لگانے سے محروم رہے ہیں۔

  • .@UNICEF has delivered over 600K vaccine doses to the #GazaStrip but the job is not done yet.

    UNICEF is working with @WHOoPt, @UNRWA and other partners on the ground to turn these vaccines into vaccinations to protect children from diseases.

    Learn more👉https://t.co/b2k2dpKZJ8

    — UNICEF Palestine (@UNICEFpalestine) January 2, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

منگل کے روز، جنگ زدہ علاقہ کی خواتین رفح کے تل سلطان علاقے میں اپنے نوزائیدہ بچوں کو ٹیکے لگوانے کے لیے ایک ہیلتھ کیئر سینٹر پہنچیں۔ ہیلتھ کیئر سینٹر کے میں خواتین کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ غزہ شہر سے نقل مکانی کرنے والی ایک خاتون ایمان الخدری نے کہا کہ اسے اپنی بچی کو قطرے پلانے کے لیے کئی کوششیں کرنا پڑیں۔ اس نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ غزہ تک زیادہ مقدار میں ویکسین نہیں پہنچی ہیں اور وہ فکر مند ہیں کہ ویکسینیشن میں کمی اس کے بچے کو تیزی سے پھیلنے والی بیماری کا شکار بنا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کے ادارے نے غزہ میں متعدی بیماری کے پھیلاؤ سے خبردار کیا

ہیلتھ ورکر فتن العماسی نے کہا کہ حالیہ کھیپ میں پولیو، نیوموکوکل نمونیا، خسرہ، روبیلا، ممپس اور تپ دق سے بچاو کی ویکسین دی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کے ہیلتھ سینٹر نے پوری جنگ کے دوران بچوں کے لیے ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کا پھیلاؤ زیادہ تر ویکسین کی کمی کے بجائے بھیڑ بھری پناہ گاہوں میں غیر صحت بخش حالات سے منسلک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.